مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 273 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 273

۲۷۳ فتح اسلام میں مولوی محمد اسمعیل صاحب کو آلات نجوم کے معلق بہتان طرازی پر دعوت مباہلہ دی۔مولوی صاحب نے جواب میں ایک کتاب لکھنے کا تہیہ کیا۔جس میں مرزا صاحب کو بد دعا دی لیکن مولوی محمد اسمعیل صاحب جلد ہی خدا کی گرفت میں آگئے۔ابھی اُن کی کتاب مکمل بھی نہ ہوئی تھی کہ وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے اور اس طرح مباہلے کا آسمانی فیصلہ سامنے آ گیا۔IV- مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی طرف سے علماء کو مباحثے کا چیلنج: مرزا غلام احمد قادیانی کے جن دعاوی اور عقائد کا اس کتاب کے دوسرے اور تیسرے ابواب میں تذکرہ ہو چکا ہے ان کی بنا پر بعض مسلمان علماء مرزا صاحب کو مسلسل کا فرقرار دے رہے تھے اس لئے مرزا صاحب نے ۲۶ / مارچ ۱۸۹۱ء کو جاری کردہ ایک اشتہار کے ذریعے کچھ علماء کو خاص طور پر مخاطب کر کے مباحثے کا چیلنج دیا۔ان علماء میں مولوی محمد حسین بٹالوی ، مولوی رشید احمد گنگوہی ، مولوی عبدالجبار غزنوی، مولوی عبد الرحمن لکھو کے والے، مولوی شیخ عبد اللہ بنتی ، مولوی عبدالعزیز لدھیانوی اور مولوی غلام دستگیر قصوری وغیرہ شامل تھے۔مرزا صاحب نے لکھا کہ وو چونکہ مسئلہ وفات و نزول مسیح کے بارے میں یہ خیال کرتے ہیں کہ اس عاجز کے یہ دعاوی قال اللہ و قال الرسول کے برخلاف ہیں تو وہ ایک عام مجلس مقرر کر کے تحریری طور پر اس عاجز سے۔۔۔۔۔مباحثہ کر لیں تا کہ جلسہ عام میں حق ظاہر ہو جائے۔اور کوئی فتنہ بھی پیدا نہ ہو۔۔۔