مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 272 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 272

۲۷۲ کہ کل جمعہ ہے وعظ فرمائیے۔اس کا انہوں نے وعدہ بھی کیا مگر صبح کو رقعہ آیا کہ میں بذریعہ الہام وعظ کرنے سے منع کیا گیا ہوں۔میرا خیال ہے کہ یہ سبب عجز بیانی و خوف امتحانی انکار کر دیا۔یہ شخص محض نالائق ہے علمی لیاقت نہیں رکھتا۔میں نے الہام کے بارے میں اس سے چند سوال کئے کسی قدر بے معنی جواب دے کر سکوت اختیار کیا۔ہرگز یقین نہیں ہوسکتا کہ ایسی عمدہ تصانیف کے یہی حضرت مصنف ہیں۔سید احمد عرب جن کو میں ثقہ جانتا ہوں وہ مجھ سے بلا واسطہ بیان کرتے تھے کہ میں دو ماہ تک اُن کے پاس ان کے معتقدین خاص کے زمرہ میں رہا اور وقتاً فوقتاً بہ نظر تجسس و امتحان ہر ایک وقت خاص پر حاضر رہ کر جا پہنچا تو معلوم ہوا کہ در حقیقت ان کے پاس آلات نجوم موجود ہیں۔وہ اُن سے کام لیتے ہیں۔مجھے فقرات الہام پر غور کرنے سے ہرگز یقین نہیں آتا کہ وہ الہام ہیں۔مدعی ہونا کرامات کے خلاف ہے اور یہ کہنا کہ جس کو انکار ہو وہ آکر دیکھے یہ دعاوی باطلہ ہیں۔میں ملاقات کرنے سے بالکل بے عقیدہ ہو گیا ہوں۔میری رائے میں جو موجدان سے ملاقات کرے گا۔ان کا معتقد نہ رہے گا نماز ان کی اخیر وقت ہوتی ہے جماعت کے پابند نہیں۔“ 1 مرزا غلام احمد صاحب نے ان مشتہر شدہ اعتراضات کے جوابات اپنی تصنیف ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۱ء فتح اسلام - حاشیہ صفحات ۲۷ تا ۳۶