مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 265 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 265

۲۶۵ مرزا غلام احمد صاحب کی تصنیف براہین احمدیہ کا حصہ اوّل جب ۱۸۸۰ء میں چھپ چکا تو متعدد وجوہ کی بنا پر آپ نے اس کتاب کے ڈیڑھ سو نسخے ملک کے مسلمان امراء اور رؤساء کو اس خیال سے بھجوائے تا کہ اگر وہ اس کتاب کی خریداری انتہائی معمولی قیمت پر بھی منظور کر لیں اور وہ رقم پیشگی ارسال کر دیں تو کتاب کے اگلے حصے جن میں سے کچھ چھپ بھی چکے تھے ان کے لئے روپے کا انتظام ہو جائے۔اس کتاب کی اہمیت کا مختصر سا ذکر باب اوّل میں آچکا ہے۔بار بار کی یاد دہانیوں کے با وجود۔چند کے علاوہ باقی رؤساء نے کتاب کی خریداری کی طرف کوئی توجہ نہ دی لیکن نواب حسن خاں صاحب آف بھوپال کا طرز عمل سب سے زیادہ افسوسناک تھا۔مرزا غلام احمد صاحب نے انہیں ایک دردمند دل رکھنے والا مسلمان سمجھ کر جب پہلی مرتبہ براہین احمدیہ کی اشاعت میں اعانت کے لئے اس کا پہلا حصہ بھجوایا تو انہوں نے پہلے تو رکھ رکھاؤ کا طریق اختیار کرتے ہوئے لکھ دیا کہ وہ کتاب کے پندرہ ہیں نسخے ضرور خرید لیں گے مگر دوبارہ یاد دہانی پر کتب خریدنے سے انکار کرتے ہوئے لکھ دیا کہ دینی مباحثات کی کتابوں کا خریدنا یا ان میں مدد دینا خلاف منشاء گورنمنٹ انگریزی ہے اس لئے اس ریاست سے خرید وغیرہ کی کچھ امید نہ رکھیں۔‘“ ہے حافظ حامد علی صاحب کا چشم دید بیان ہے کہ نواب صدیق حسن خان صاحب نے براہین احمدیہ کا پیکٹ وصول کرنے کے بعد اُسے چاک کر کے آپ کو واپس کر دیا ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۸ء- براہین احمدیہ حصہ چہارم طبع اوّل صفحہ ۳۲۰