مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 264 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 264

۲۶۴ علاوہ بہت سے مسلمان علماء اور اکابرین کے ساتھ علمی اور روحانی معرکہ آرائی کرنی پڑی۔ہم ان میں سے چند اہم معرکوں کا اختصار سے جائزہ پیش کریں گے اور یہ واضح کریں گے کہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے مخالفین کا کیا انجام ہوا۔ނ - نواب صدیق حسن خان کا ناروا طرز عمل اور اُن کا انجام : نواب صدیق حسن خان صاحب آف بھوپال مولوی سید اولا د حسن قنوجی کے فرزند تھے۔انہوں نے علوم دین علمائے یمن اور ہندوستان سے حاصل کئے تھے۔پھر ریاست بھوپال کی ملازمت اختیار کر لی اور بتدریج ترقی کر کے وزارت و نیابت پر فائز ہو گئے یہاں تک کہ اُن کا عقد والیہ ریاست نواب شاہجہاں بیگم سے ہو گیا جس ، پوری ریاست کی باگ ڈور عملاً انہی کے ہاتھ میں آ گئی۔حکومت برطانیہ نے انہیں نواب والا جاہ، امیر الملک اور معتمد المہام کے خطابات سے نوازا۔نواب صاحب موصوف اہل حدیث فرقے کے مشہور عالم تھے اور اپنی شاہانہ ٹھاٹ باٹھ کے باوجود اسلام کی تحریری خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کی علمی تصانیف کا ہندوستان کے طول و عرض میں شہرہ تھا۔اُن کے بیٹے نواب محمد علی حسن خان سابق ناظم ندوۃ العلماء کی شائع کردہ فہرست کے مطابق نواب صدیق حسن خان صاحب ۲۰۰ سے زائد کتب کے مصنف تھے۔مولوی محمد حسین بٹالوی جو خود بھی مشہور اہل حدیث عالم تھے وہ نواب صاحب موصوف کو مجدد وقت تسلیم کرتے تھے۔خود مرزا غلام احمد صاحب نواب صاحب کو ” پارسا طبع اور متقی اور فضائل علمیہ سے متصف اور قال اللہ اور قال الرسول سے بدرجہ غائت خبر رکھنے والا سمجھتے تھے۔لا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۸ء- براہین احمدیہ حصہ چہارم طبع اول صفحه ۳۲۰