مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 249
۲۴۹ مرزا غلام احمد صاحب نے ڈرانے والے پیغامات اپنے سرکش رشتہ داروں اور چچا زاد بھائیوں مرزا امام الدین وغیرہ تک پہنچا دیئے لیکن وہ اصلاح کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے مزید خود سر ہو گئے۔تب خدا تعالیٰ نے بذریعہ الہام مرزا غلام احمد صاحب کو یه خبر دی که (ترجمه) ہم اُنہیں رُلانے والے نشانات دکھائیں گے اور اُن پر عجیب عجیب ہموم و امراض نازل کریں گے اور ان کی معیشت کو تنگ کر دیں -V گے اور ان پر مصائب پر مصائب ڈالیں گے اور کوئی انہیں بچانے والا نہیں ہوگا۔- چچا زاد بھائیوں کا انجام : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی ان پیشگوئیوں کے بعد کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ مرزا امام الدین اور مرزا نظام الدین وغیرہ کو خدا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کی توہین کی سزاملنی جلد شروع ہو گئی۔ان کے خاندانوں کی تباہی کے آثار نظر آنے لگے۔مختلف غموں اور قرضوں نے اُن کی کمریں تو ڑ کر رکھ دیں۔موت اور ہلاکت کے دروازے اُن پر کھل گئے اور وہ کئی قسم کے مصائب میں گھر گئے اور جیسا کہ اسی باب کے دوسرے حصے میں ذکر آئے گا وہ اس قابل بھی نہ رہے کہ اپنی جائداد کو قرقی سے رکوانے کے لئے ڈیڑھ سوروپے کے لگ بھگ رقم ادا کرسکیں۔دوسری طرف ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو جب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے اُن کو الہامی پیغام سنایا ل : تذکرہ مئی ۱۸۸۸ء مجموعہ الہامات کشوف ورڈ یا مرزا غلام احمد قادیانی - صفحه ۱۵۵