مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 250
۲۵ کہ اُن کی یعنی جدی بھائیوں کی بر شاخ کائی جائے گی۔اس وقت مرزا امام الدین اور مرزا نظام الدین وغیرہ کے خاندان میں کل ستر کے قریب چھوٹے بڑے مرد تھے لیکن اخبار الحکم قادیان نے ۱۹۴۳ء میں یہ خبر چھاپی کہ سوائے اُن کے جو مرزا غلام احمد قادیانی کی جسمانی یا روحانی اولاد ہیں۔ان چچا زاد بھائیوں میں سے کسی کی بھی کوئی نسل موجود نہیں اور عین پیشگوئی کے مطابق جدی بھائیوں کی شاخ کاٹی گئی اور خدا تعالیٰ نے سوائے ان کے جنہوں نے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی بیعت کر لی باقی سب کو آسمان کے نیچے سے نابود کر دیا۔واعتبرویا اولیٰ ابصار۔VI - مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور آپ کے چا زاد بھائیوں کے درمیان قضیہ دیوار : اس باب کے گزشتہ صفحات سے یہ ظاہر ہوگا مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے چچا زاد بھائی اسلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، قرآن اور آپ کی ذاتی مخالفت میں بہت آگے نکل چکے تھے اور مرزا صاحب کے اس کثرت سے آنے والے معزز مہمانوں کو اذیت پہنچانے میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔اگر مقامی آبادی میں۔مرزا غلام احمد صاحب کے کسی مرید کا واسطہ آپ کے چچا زاد بھائیوں سے پڑتا تو اُس سے بھی بہت خراب سلوک کرتے۔ایسا بھی ہوا کہ اُن وقتوں کے رواج کے مطابق اگر کوئی مرزا غلام احمد کا ساتھی کھیتوں میں رفع حاجت کے لئے جاتا تو آپ کے چچا زاد بھائی اُسے مجبور کرتے کہ وہ اپنا پا خانہ اپنے ہاتھ سے اُٹھائے۔اے غرضیکہ انہوں نے لا: مرزا بشیر احمد - سیرۃ المہدی - طبع دوم صفحه ۱۴۳