مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 212 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 212

۲۱۲ کو تسلیم کرلوں تو مجھے یہ ماننا پڑے گا کہ اس مجمع میں یا خدا کی زمین کے کسی قطعے پر ایک عورت بھی ایسی نہیں جو غیر فانی روح رکھتی ہو۔مجھے تسلیم کرنا ہوگا کہ تم عورتیں محض وحشی جانور ہو جو ایک گھنٹہ یا ایک روز کے لئے کھلونے کے طور پر استعمال ہوسکیں۔۔۔اور جب وحشیانہ شہوت والے درندے تم سے اپنی خواہش پوری کر لیں تو تم کتوں کی موت مرجاؤ محمد کے مذہب میں عیسائی ایک مشرک کا درجہ رکھتا ہے۔(اس کے بعد اُس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک گالی لکھی۔ناقل ) وہ دودھ اور شراب پینا چاہتا ہے اور زندگی کے دریا پر لیٹے رہنا اور عشرت کرنا چاہتا ہے۔‘ا اس کے کچھ دنوں بعد اُس نے اپنے اخبار میں پھر لکھا کہ (ترجمہ) میں امریکہ اور یورپ کی عیسائی اقوام کو خبر دار کرتا ہوں کہ اسلام مردہ نہیں اسلام طاقت سے بھرا ہوا ہے۔اگر چہ اسلام کو ضرور نابود ہونا چاہئے۔محمڈن ازم کو ضرور تباہ ہونا چاہئے مگر اسلام کی بربادی نہ تو مضمحل لاطینی عیسویت کے ذریعے سے ہو سکے گی نہ ہی بے طاقت یونانی عیسویت کے ذریعے سے اور نہ ہی اُن لوگوں کی تھکی ماندی عیسویت کے ذریعے سے جو مسیح کو صرف برائے نام مانتے ہیں۔“ ہے ایک لیکچر میں ڈاکٹر ڈوئی نے کہا کہ ( ترجمہ ) ے: ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی - لیوز آف ہیلنگ۔۲۶ رمئی ۱۹۰۰ء جلدے نمبر ۵ : ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی۔لیوز آف ہیلنگ - ۲۵ / اگست ۱۹۰۰ ء