مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 213
۲۱۳ زائن کے لئے محمڈن ازم کو تباہ کرنا ضروری ہے۔۔۔محمڈن ازم کا لب لباب عورت کی تذلیل اور اس کے لئے ابدی روح سے محرومیت ہے مسلمانوں کو یہ نہیں سکھایا جاتا کہ وہ اگلی دنیا میں اپنی بیوی ، ماں یا بچی سے ملنے کی توقع کرے اُس کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ وہ جنت کا تصور ایک مختبہ خانہ یا حرم سراء کی حیثیت میں کرے جہاں پر وہ اُن عورتوں کے ساتھ زندگی بسر کرے گا جو اُس کی ہوس رانی کے لئے پیدا کی جائیں گی۔زائن کے لئے ضروری ہے کہ وہ انسانیت کے دامن سے اس گھناؤنے دھبے کو دھو ڈالے۔یروشلم سے اس ملعون جھنڈے کو ہمیں اُتارنا ہوگا۔“ کچھ دن بعد پھر ڈوئی نے اپنے اخبار میں لکھا کہ (ترجمہ) (اسلام کے ساتھ ) لعنت زدہ ہوس کاری بھی آئی جس نے قبائل قریش کو اس بات کی رغبت دی کہ وہ اپنے خدا کو چھوڑ کر اسلام کے جھنڈے تلے آجائیں تا کہ وہ اس دنیا میں بھی عورتوں کے ساتھ عیاشی کی زندگی بسر کریں اور پھر لعنت زدہ ہوس کاری میں ہمیشگی کے عیش وعشرت کی زندگی اُس گندے وحشی کی طرح گزاریں جس کی خواہشات کا اعلیٰ ترین مقام اُس کے پیٹ سے اُدھر نہیں جاتا۔یہ تھا وہ انعام جو آج بھی محمدن ازم پیش کرتا ہے۔ہم محمد ن ازم کے اس انعام کو پاش پاش کر کے رہیں گے۔“ ہے لے : ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی - لیوز آف ہیلنگ -۱۵اگست ۱۹۰۳ء ہے : ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی۔لیوز آف ہیلنگ ۱۲ ستمبر ۱۹۰۳ء