مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 203 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 203

٢٠٣ لئے مرزا صاحب کے ساتھ یہ احترام کا سلوک صدمے سے کم نہ تھا۔(ج) تیسری اہانت کا سامنا مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کو ۱۳ را گست ۱۸۹۷ء کو گواہی کے دن کرنا پڑا جب وہ ایم۔ڈبلیو ڈگلس کی عدالت میں ڈاکٹر مارٹن کلارک کی حمایت اور مرزا غلام احمد صاحب کی مخالفت میں گواہی دینے کے لئے پیش ہوئے۔اس کا تذکرہ راجہ غلام حیدر خاں صاحب مسل خواں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور نے ان الفاظ میں کیا۔اور اُن ( شیخ رحمت اللہ۔ناقل ) کے بعد مولوی محمد حسین بٹالوی شہادت کے لئے کمرے میں داخل ہوئے اور دائیں بائیں دیکھا تو کوئی کرسی فالتو پڑی ہوئی نظر نہ آئی۔مولوی صاحب کے منہ سے پہلا لفظ جو نکلا وہ یہ تھا کہ حضور کرسی‘۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے مجھ سے دریافت فرمایا کہ ” کیا مولوی صاحب کو حکام کے سامنے کرسی ملتی ہے؟“ میں نے کرسی نشینوں کی فہرست صاحب کے سامنے پیش کر دی اور کہا کہ اس میں مولوی محمد حسین صاحب یا ان کے والد بزرگوار کا نام تو درج نہیں لیکن جب کبھی حکام سے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے تو بوجہ عالم دین یا ایک جماعت کا لیڈر ہونے کے وہ انہیں کرسی دے دیا کرتے ہیں۔اس پر صاحب ڈپٹی کمشنر نے مولوی صاحب کو کہا کہ آپ کوئی سرکاری طور پر کرسی نشین نہیں ہیں۔آپ سیدھے کھڑے ہو جا ئیں اور شہادت دیں۔تب مولوی صاحب نے کہا کہ ” میں جب کبھی لاٹ صاحب کے حضور میں جاتا ہوں تو مجھے کرسی پر بٹھایا