مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 183 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 183

۱۸۳ دلوں میں پیشگوئی پر یقین پیدا نہ ہوا۔اس پر مرزا صاحب نے عیسائی منکرین پر اتمام حجت کی خاطر ایک آخری چیلنج دیا جس میں آپ نے لکھا کہ اگر اب تک کسی عیسائی کو آتھم کے اس افترا پر شک ہو کہ وہ مرزا صاحب کی پیشگوئی سے نہیں بلکہ حملہ آوروں کے خوف سے ڈرا جو اُس کے بقول مرزا صاحب نے بھجوائے تھے۔ناقل ) تو آسمانی شہادت سے رفع رشک کرا لیوے۔آتھم تو پیشگوئی کے مطابق فوت ہو گیا اب وہ اپنے تئیں اس کا قائم مقام ٹھہرا کر آتھم کے مقدمہ میں قسم کھا لیوے اس مضمون سے کہ آتھم پیشگوئی کی عظمت سے نہیں ڈرا بلکہ اس پر یہ چار حملے ہوئے تھے۔اگر یہ قسم کھانے والا بھی ایک سال تک بچ گیا تو دیکھو میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ میں اپنے ہاتھ سے شائع کر دوں گا کہ میری پیشگوئی غلط نکلی اس قسم کے ساتھ کوئی شرط نہ ہو گی۔یہ نہایت صاف فیصلہ ہو جائے گا اور جو شخص خدا کے نزدیک باطل پر ہے اُس کا بطلان کھل جائے گا۔کسی عیسائی نے اس قسم کی جرات نہ کی۔11 ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کا مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف مقدمه اقدام قتل : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور پادری عبداللہ آتھم صاحب کے درمیان مباحثے ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - انجام آتھم روحانی خزائن جلدا اصفحه ۱۵