مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 182 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 182

۱۸۲ میں پوچھتا ہوں کہ اب آتھم صاحب جو مر گئے کس زہر سے مارے گئے یا کس سانپ نے اُن کو ڈسا یا کس نے اُن پر بندوق فیر کی یا تلوار چلائی اے پس ان واقعات سے یہ نتیجہ نکالنا عین انصاف ہے کہ کوئی ڈرانے والا امر اُس کو اس حجرات کرنے سے روکتا تھا کہ وہ نالش کرتا یا قسم کھا تا یا خانگی تحقیقات کرواتا۔اگر ایک پاک نظر لے کر اس مقدمہ پر سلسلہ وار غور کرو تو تمہیں بہت جلد سمجھ آ جائے گا کہ اول سے آخر تک تمام سلسلہ اس نتیجہ کو چاہتا ہے۔کہ آتھم کا وہ خوف جس کا اُس کو اقرار ہے صرف پیشگوئی کی عظمت کی وجہ سے تھا نہ کسی اور وجہ سے ہے - مرزا صاحب کی طرف سے اتمام حجت ہمارے گزشتہ صفحات کے بیان سے ظاہر ہے کہ جب پادری عبد اللہ آتھم صاحب مرزا صاحب کی پیشگوئی کے مطابق نہ تو پندرہ ماہ میں ہلاک ہوئے اور نہ ہی وہ حلفاً اِس امر کو تسلیم کرنے کے لئے بر ملا طور پر رضا مند ہوئے۔کہ وہ مرزا صاحب کی پیشگوئی سے ذرہ بھر بھی خائف نہیں ہوئے بلکہ مرزا صاحب پر بہتان لگانے شروع کر دیئے تو مرزا صاحب نے نہ صرف اُن کے خوف کی واضح شہادتیں مہیا کیں جن کی وجہ سے عذاب الہی اُن سے مل گیا تھا بلکہ ساتھ یہ بھی کہا کہ خدا تعالیٰ اُن کو اخفائے حق اور جھوٹ کی سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑے گا اور بالآخر جب پادری صاحب مرزا غلام احمد صاحب کی دوسری قطعی پیشگوئی کی مدت کے اندر فوت ہو گئے تو بھی عیسائیوں کے ۱ ، ۲ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد اصفحات ۲۹-۳۰ ،۱۹،۱۳