مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 156
۱۵۶ لیکن یہ اس لحاظ سے مرزا صاحب اور مخالف عیسائیوں کے درمیان پہلا ٹکراؤ تھا جس کی بنیاد مذہبی تعصب پر تھی۔11- مرزا غلام احمد قادیانی اور پادری عبد اللہ آتھم کے مابین علمی اور روحانی مقابلہ: - ہندوستان میں عیسائیوں کی مذہبی یورش: انیسویں صدی کا نصف آخر ہندوستان اور خصوصاً پنجاب میں عیسائیوں کے لئے بہت اہم اور اُمید افزاء زمانہ تھا۔مسیحیت کی تبلیغ اپنے شباب پر تھی۔مختلف شہروں اور دیہات میں اُن کے مشن قائم تھے۔ہندوستانی مسلمان اور دیگر اقوام کے لوگ پے در پے عیسائی ہو رہے تھے یہاں تک کہ یہ خیال کیا جانے لگا تھا کہ چند سالوں میں سارا ہند وستان عیسائیت کی آغوش میں چلا جائے گا۔عیسائیوں کی کامیاب کوششوں کا یہ حال تھا کہ ۱۸۸۸ء میں شملہ ( ہندوستان ) میں عیسائی مشنریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے لیفٹیننٹ گورنر چارلس ایچی سن نے کہا کہ د جس رفتار سے ہندوستان کی معمولی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے چار پانچ گنا تیز رفتار سے عیسائیت اس ملک میں پھیل رہی ہے اور اس وقت ہندوستانی عیسائیوں کی تعداد دس لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔“ ے ریورنڈ رابرٹ کلارک ۱۹۰۴ ء - دی مشنز آف سی۔ایم۔الیس ان پنجاب اینڈ سندھ