مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 155 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 155

۱۵۵ طرف پھیر دیا اور میرے مقابل پر افسر ڈاکخانہ جات نے بہت شور مچایا اور لمبی لمبی تقریر میں انگریزی زبان میں کیں جن کو میں نہیں سمجھتا تھا مگر اس قدر میں سمجھتا تھا کہ ہر ایک تقریر کے بعد زبان انگریزی میں وہ حاکم نو ، نو ، کر کے اُس کی سب باتوں کو رد کر دیتا تھا۔انجام کار جب وہ افسر مدعی اپنے تمام وجوہ پیش کر چکا اور اپنے تمام بخارات نکال چکا تو حاکم نے فیصلہ لکھنے کی طرف توجہ کی اور شائد سطر یا ڈیڑھ سطر لکھ کر مجھ کو کہا کہ اچھا آپ کے لئے رخصت۔یہ سن کر میں عدالت کے کمرہ سے باہر ہوا اور اپنے محسن حقیقی کا شکر بجالایا جس نے ایک افسر انگریز کے مقابلے پر مجھ کو ہی فتح بخشی اور میں خوب جانتا ہوں کہ اس وقت صدق کی برکت سے خدا تعالیٰ نے اس بلا سے مجھ کو نجات دی۔میں نے اس سے پہلے یہ خواب بھی دیکھی تھی۔کہ ایک شخص نے میری ٹوپی اتارنے کے لئے ہاتھ مارا۔میں نے کہا۔کیا کر نے لگا ہے؟ تب اُس نے ٹوپی کو میرے سر پر ہی رہنے دیا اور کہا کہ خیر ہے۔خیر ہے ! مرزا صاحب نے یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد لکھا کہ اس کے گواہ شیخ علی محمد صاحب وکیل گورداسپور اور سردار محمد حیات خاں صاحب سی ایس آئی ہیں نیز مقدمے کی مثل متعلقہ عدالت میں دیکھی جاسکتی ہے۔اگر چہ بعد میں عیسائیوں کے ساتھ مرزا صاحب کے کئی علمی اور روحانی معر کے ہوئے جن کا احوال آگے آئے گا ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ء آئینہ کمالات اسلام صفحات ۲۹۷-۲۹۹