مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 141 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 141

۱۴۱ یہ آریہ صاحبان مرزا صاحب کے پرانے شناسا تھے اور ان کی مرزا صاحب کے ساتھ اکثر صحبت بھی رہتی تھی لیکن مذہبی تعصب کی بنا پر وہ مرزا صاحب کی کچی پیشگوئیوں کی شہادت دینے کے لئے تیار نہ تھے کیونکہ اس سے آریہ مذہب پر دھبہ لگتا تھا۔مرزا صاحب ۱۸۸۲ء میں یہ الہامی پیشگوئی کر چکے تھے کہ (ترجمہ) ”اے احمد ! خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے۔۔۔وہ لوگ جو تیرے پر ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں ان کے لئے ہم کافی ہیں۔۔۔۔خدا کی مدد تجھ سے قریب ہے۔وہ مدد ہر ایک دور کی راہ سے تجھے پہنچے گی اور ایسی وں سے پہنچے گی کہ وہ راہ لوگوں کے بہت چلنے سے جو تیری طرف آئیں گے کہ جن را ہوں پر وہ چلیں گے وہ عقیق ہو جائیں گے۔تیری مد دوہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔۔۔وہ زمانہ آتا ہے کہ لوگ کثرت سے تیری طرف رجوع کریں گے۔۔۔اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے تیرے حجروں میں آکر آباد ہوں گے ان پیشگوئیوں کو تم لکھ لو کہ وقت پر واقع ہوں گی۔‘1 مرزا غلام احمد صاحب ان آریہ صاحبان سے اپنی ملاقات مندرجہ بالا الہام سے پہلے اور بعد کے حالات پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وو یہ دونوں آریہ صاحبان (لالہ شرمپت اور ملا وامل۔ناقل ) گواہ ہیں اور ان کو معلوم ہے کہ اس زمانے میں میری کیا حیثیت تھی۔لے مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۲ ء - براہین احمدیہ حصہ سوئم۔صفحات ۲۳۸ تا ۲۴۲ حاشیه در حاشیه نمبرا