مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 139 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 139

۱۳۹ مجھے ہی یہ گالی دی۔نماز کے اختتام پر مرزا صاحب نے اپنے ساتھیوں کی دلجوئی کی۔اور کہا۔کہ خدا تعالی دیکھتا ہے۔وہ ظالم کو آپ سزا دے گا۔-۳- مرزا صاحب کی تصنیف قادیان کے آریہ اور ہم : مرزا غلام احمد صاحب کو اس بات کا بہت افسوس تھا کہ قادیان کے آریہ خصوصاً لاله شرمیت اور ملا دامل صاحب مرزا صاحب کے کئی آسمانی نشانات کے عینی شاہد ہونے کے باوجود نہ صرف ان سے منکر تھے بلکہ مرزا صاحب کے خلاف بے حد گندے الزامات پر مبنی اشتہارات شائع کر چکے تھے جن میں سے کچھ کا ذکر پہلے آچکا ہے۔وہ یہ بھی شائع کر چکے تھے کہ شخص محض مکار، فریبی ہے اور صرف دوکاندار ہے ، لوگ اس کا دھو کہ نہ کھائیں ، مالی مدد نہ کریں، ورنہ اپناروپیہ ضائع کریں گے۔“ ہے مرزا صاحب کو اس بات کا بھی ملال تھا کہ چونکہ یہ لوگ مدتوں سے ان کے ہم وطن اور ایک ہی قصبہ میں ہمسائیگی میں رہ رہے تھے اس لئے اس بات کا بھی کافی امکان تھا کہ ہمسائیگی کے باعث ان آریوں کا مرزا صاحب کو مکار اور مفتری قراردینا بہتوں کی گمراہی کا باعث بن سکتا تھا یا ان کے دلوں میں مرز اصاحب کے لئے شکوک و مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء - قادیان کے آریہ اور ہم۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۲۰ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء - قادیان کے آریہ اور ہم۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۲۵