مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 131 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 131

۱۳۱ مرزا قادیانی کی نسبت بہت بگڑے ہوئے ہیں۔۔۔پس مرزا قادیانی کو خبر دار رہنا چاہیے کہ وہ بھی بکر عید کی قربانی نہ ہو جاوے۔“ اسی طرح لاہور کے پیسہ اخبار نے لیکھرام کے قتل کی خبر کے ساتھ لکھا کہ د و قتل کی نسبت۔۔۔بعض آریوں کو مرزا صاحب قادیانی کی سازش کا شبہ ہے۔“ ہے ۶- مرزا غلام احمد صاحب کا رد عمل : مرزا غلام احمد صاحب نے پنڈت لیکھرام کے قتل اور آریوں کی دھمکیوں اور شبہات پر اپنے رد عمل کا تین طرح سے اظہار کیا۔اول: اظہار افسوس و تشکر : اگر چہ انسانی ہمدری کی رو سے ہمیں افسوس ہے کہ اُس کی موت ایک سخت مصیبت اور آفت اور ناگہانی حادثہ کے طور پر عین جوانی کے عالم میں ہوئی لیکن دوسرے پہلو کی رو سے ہم خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں جو اس کے منہ کی باتیں آج پوری ہو گئیں۔ہمیں قسم ہے اس خدا کی جو ہمارے دل کو جانتا ہے کہ اگر وہ یا کوئی اور کسی خطرہ موت میں مبتلا ہوتا اور ہماری ہمدردی سے وہ بیچ سکتا تو ہم کبھی فرق نہ کرتے۔یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نشان ہے کیونکہ اس نے چاہا کہ اس کے بندہ کی تحقیر ل : اخبار آفتاب ہند - ۱۸ مارچ ۱۸۹۷ء صفحه ۵ کالم ۱ : اخبار پیسہ اخبار لاہور۔۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۰ کالم