مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 132
۱۳۲ کرنے والے متنبہ ہو جائیں۔“ 1 ”ہمارے دل کی اس وقت عجیب حالت ہے۔در دبھی ہے اور خوشی بھی کہ اگر لیکھرام رجوع کرتا زیادہ نہیں تو اتنا ہی کرتا کہ وہ بد زبانیوں سے باز آجاتا تو مجھے اللہ تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس کے لئے دعا کرتا اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اگر وہ ٹکڑے ٹکڑے بھی کیا جاتا تب بھی زندہ ہو جاتا۔وہ خدا جس کو میں مانتا ہوں اس سے کوئی بات انہونی نہیں۔۔۔اور خوشی اس بات کی ہے کہ پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری ہوئی۔“ سے دوئم: الزام تراشوں کو نصیحت: 66 ہم کہتے ہیں کہ بیشک یہ گورنمنٹ کا فرض ہے کہ ہندو مسلمانوں کو دونوں آنکھوں کی طرح برابر دیکھے۔کسی کی رعایت نہ کرے۔۔۔۔۔جب ثابت ہو گا کہ لیکھرام کا فلاں قاتل ہے اور وہ گرفتار ہوگا تو ایسا ہی وہ بھی پھانسی پائے گا۔“ سے یہ بدگمانی کہ ان کے کسی مرید نے مار دیا ہوگا۔یہ شیطانی خیال ہے۔۔۔ہم بآواز بلند کہتے ہیں کہ ہماری جماعت نہایت نیک چلن اور مہذب اور پر ہیز گار لوگ ہیں۔کہاں ہے کوئی ایسا پلید اور لعنتی ہمارا مرید مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ۱۸۹۷ء اشتہار ۹ / مارچ ۱۸۹۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحات ۳۳۶-۳۳۷ : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ۱۸۹۷ء اشتہار ۹ / مارچ ۱۸۹۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۵۲ س : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء