مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 99
۹۹ ہے۔ان کا اس پر بھی زور ہے کہ مذاہب اور عقائد کے لئے ایمان بالغیب ضروری ہے اور اس میں اور عقل میں کوئی منافات نہیں اس لئے کہ عقل غیر محیط ہے۔“ ا - تبصرہ مشہور عیسائی اخبار نورافشاں حقیقت تو یہ ہے کہ اس کتاب نے آریہ سماج کو پورے طور پر بے نقاب کرتے ہوئے اسے پاش پاش کر دیا ہے۔کتاب کے فیصلہ کن دلائل کا رڈ کرنا قطعی طور پر ناممکن ہے۔“ ہے۔قارئین گزشتہ صفحات پر مرزا صاحب کے مقابلے میں لالہ شرمیت صاحب کے مضامین پر پنڈت شیونرائن اگنی ہوتری کا تبصرہ اور دوسرے واقعات پڑھ آئے ہیں اب ماسٹر مرلی دھر صاحب کے ساتھ مباحثے کا احوال بھی پڑھ لیا اور مرزا صاحب کی طرف سے اس مباحث پر مبنی کتاب سرمہ چشم آریہ پر مشہور عیسائی اخبار نور افشاں کا تبصرہ اور مرزا صاحب کے دو مشہور مسلمان مخالفین کے تبصرے بھی پڑھ لئے۔آریہ سماج کو جو ہزیمت مرزا صاحب کے ہاتھوں اُٹھانی پڑ رہی تھی وہ نا قابل برداشت تھی اور بالآخران میں سے ایک صاحب پنڈت لیکھرام پشاوری مرزا صاحب کے ساتھ روحانی مقابلے کے لئے تیار ہو گئے جس کی روداد کافی طویل مگر دلچسپ اور عبرت انگیز ہے۔: سید ابوالحسن ندوی- قادیانیت صفحات ۶۲-۶۳ : اخبار نورافشاں ۱۸۸۷ء- اشاعت ۶ /جنوری ۱۸۸۷ء