مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 98
۹۸ اس مباحثہ میں جناب مصنف نے تاریخی واقعات اور عقلی وجوہات سے معجزہ شق القمر ثابت کیا ہے اور اس کے مقابلے میں آریہ سماج کی کتاب (وید ) اور اس کی تعلیمات وعقائد ( تناسخ وغیرہ) کا کافی دلائل سے ابطال کیا ہے۔ہم بجائے تحریر ریویو اس کتاب کے بعض مطلب۔۔۔۔۔اصل عبارت ہدیہ ناظرین کرتے ہیں۔وہ مطالب بحکم مشک آن است که خود بوئد نہ کہ عطار بگوئد خود شہادت دیں گے کہ وہ کتاب کیسی ہے اور ہمارے ریویو لکھنے کی حاجت باقی نہ رہنے دیں گے۔۔۔۔اور حمیت و حمائت اسلام تو اس میں ہے کہ ایک ایک مسلمان اس کتاب کے دس دس ہیں ہیں نسخے خرید کر ہندومسلمانوں میں تقسیم کرے۔“ ۲- تبصره مولوی سیدابوالحسن ندوی صاحب: ”مرزا صاحب نے اپنی اس کتاب میں نہ صرف اس معجزہ بلکہ معجزات انبیا کی پر زور و مدلل وکالت کی ہے۔انہوں نے ثابت کیا ہے کہ معجزات و خوارق کا وقوع عقلاً ممکن ہے۔محدود انسانی عقل اور علم اور محدود انسانی تجربات کو اس کا حق نہیں کہ وہ ان معجزات و خوارق کا انکار کریں اور اس کائنات کے احاطہ کا دعوی کریں۔وہ بار بار اس حقیقت پر زور دیتے ہیں کہ انسان کا علم محدود ومختصر اور امکان کا دائرہ بہت وسیع مولوی محمد حسین بٹالوی ۱۸۸۶ ء - اخبار اشاعۃ السنہ جلد ۹ نمبر ۵-۶ صفحات ۱۴۵-۱۵۸