مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 83 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 83

۸۳ وو یہ مسئلہ آریہ سماج کے اصولوں میں داخل نہیں ہے اگر کوئی ممبر آریہ سماج کا اس کا دعویدار ہو تو اس سے سوال کرنا چاہیے اور اس کو جواب دینا لازم ہے۔مرزا صاحب نے سوامی دیانند کے بیان کردہ آریہ عقائد کی تردید میں جو مضامین لکھے ان کو اتنی شہرت حاصل ہوئی کہ آریوں کے لئے خاموش رہنا ناممکن ہو گیا چنانچہ آریہ سماج ، امرتسر کے سیکریٹری باوا نارائن سنگھ نے اخبار آفتاب کی ۱۸ / فروری ۱۸۷۸ء کی اشاعت میں مرزا صاحب کے جواب میں ایک طویل مضمون لکھا جس میں انعامی رقم کے تصفیے کے لئے بعض شرائط اور منصفین کا ایک پینل تجویز کیا۔اگر چہ مرزا صاحب نے باوا صاحب کی تجاویز کو منظور کر لیا لیکن اپنی طرف سے مختلف عذرات کے باعث باوا صاحب آریہ سماج کے عقائد پر مرزا صاحب سے بحث کے لئے تیار نہ ہوئے۔اس سے آریہ سماج کی کافی سبکی ہوئی۔اس کے کچھ دن بعد آریہ سماج امرتسر کے ایک اور معزز ممبر پنڈت کھڑک سنگھ قادیان تشریف لائے اور مرزا صاحب سے مسئلہ تناسخ اور مقابلہ وید و قرآن کے موضوع پر مناظرہ کیا لیکن مرزا صاحب کے پہلے ہی مضمون کے بعد جو مسئلہ تناسخ کے خلاف تھا پنڈت صاحب نے مزید مناظرہ جاری رکھنا مناسب نہ سمجھا اور وہ قادیان سے واپس چلے گئے۔بعد کے حالات بتاتے ہیں کہ پنڈت صاحب ویدوں سے کلیہ بدطن ہو گئے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ وید علوم الہی اور راستی سے بے نصیب ہیں اس لئے وہ خدا کا کلام نہیں ہو سکتے نیز یہ کہ ویدوں کے علم اور فلسفہ اور قدامت کے شیخ یعقوب علی عرفانی - حیات النبی جلد اول طبع دوئم صفحہ ۱۱۳