مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 84 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 84

۸۴ متعلق آریوں کا دعوی باطل ہے۔اے پنڈت صاحب کا آریہ تحریک کے متعلق رویہ مرزا صاحب کے مقابلے میں آریہ سماج کو تیسرا دھچکا تھا۔مرزا غلام احمد صاحب نے باوا نارائن سنگھ اور پنڈت کھڑک سنگھ صاحب کے بحث سے احتراز کے بعد دوسرے آریہ سماجی لیڈروں کی طرف رجوع کیا اور سوامی دیانند صاحب، منشی جیون داس صاحب ہنشی کنہیا لال صاحب منشی بختاور سنگھ صاحب،ایڈیٹر آریہ در پن، با بوسا دا پر شاد صاحب، منشی لالہ شرمیت صاحب سیکرٹری آریہ سماج قادیان اور منشی اندر من صاحب مراد آبادی کے نام ایک کھلا چیلنج اخبار ہندو باندھو میں شائع کرا دیا اور ان حضرات کی طرف سے چیلنج کے جوابات کے موازنہ کے لئے عیسائی پادری رجب علی صاحب اور پنڈت شیو نرائن اگنی ہوتری صاحب ایڈیٹر رسالہ ہندو باندھو کو بطور منصف تجویز کیا۔اب بظاہر آریہ سماج کے لیڈروں کے لئے کوئی راہ فرار نہ تھی ان کے لئے مرزا صاحب کے چیلنج کا جواب دینا ضروری ہو گیا۔ا لاله شرمیت صاحب کا بیان اور پنڈت شیو نرائن کا تبصرہ: آریہ سماج کے دیگر لیڈروں میں سے تو کوئی مقابل پر نہ آیا لیکن لالہ شرمیت صاحب سیکرٹری آریہ سماج قادیان نے ہمت کی اور مرزا صاحب اور باوا نارائن سنگھ کے درمیان گزشتہ بحث کی بنیاد پر ایک مضمون لکھا اور اسے مرزا صاحب کے انعامی چیلنج کے جواب میں چھاپنے کے لئے رسالہ ہندو باندھو کو بھیج دیا۔یہ ہمت تو انہوں نے کر لی لیکن یہ انہیں بہت مہنگی پڑی اس لئے کہ پنڈت شیو نرائن اگنی ہوتری صاحب ل : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ۱۹۲۳ء- شحنه حق طبع اوّل صفحه ۲۴