مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 82 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 82

۸۲ اس کو لاکھوں پُر جوش حامی میسر آگئے۔اسلام کے خلاف عیسائی مشنری تو سارے ہندوستان میں پہلے ہی سرگرم عمل تھے اب آریہ تحریک کے اس نئے حملے سے مسلمان چاروں طرف سے گھر گئے۔یہی وہ وقت تھا جب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور آریہ تحریک کے لیڈروں کے درمیان علمی مقابلے کا آغاز ہوا۔-1- سوامی پنڈت دیانند سے ٹکراؤ: مرزا غلام احمد صاحب کے آریہ تحریک سے علمی تصادم کی اولین صورت اس طرح پیدا ہوئی کہ پنڈت دیانند صاحب نے اخبار وکیل ہندوستان کے ۷ دسمبر ۱۸۷۷ء کے شمارے میں ارواح کے متعلق یہ عقیدہ شائع کیا کہ ارواح موجودہ بے انت ہیں اور اس کثرت سے ہیں کہ پر میشر کو بھی ان کی تعداد معلوم نہیں۔“ مرزا صاحب نے خدا تعالیٰ کے متعلق اس توہین آمیز عقیدے کی تردید میں ۹ رفروری ۱۸۷۸ء سے ۹ مارچ ۱۸۷۸ء تک اخبار سفیر ہند امرتسر میں مضامین لکھے اور ساتھ ہی سوامی دیانند اور ان کے پیروکاروں کو چیلنج دیا کہ اگر وہ لوگ یہ ثابت کر دیں کہ ارواح بے انت ہیں اور پر میشر کو اُن کی تعداد معلوم نہیں تو وہ ایسے آریہ کو پانچ سو روپیہ انعام دیں گے۔انعامی چیلنج اتنا مؤ ثر ثابت ہوا کہ آریہ سماج لاہور کے جنرل سیکرٹری، لالہ جیون داس نے سوامی دیانند کے بیان کردہ اس اعتقاد سے سرے سے انکار ہی کر دیا اور اعلان کیا کہ ا پنڈت دیانند۱۸۷۷ء- اخبار وکیل ۷ دسمبر ۱۸۷۷ء