مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 385 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 385

۳۸۵ کہ میں کہیں پاگل نہ ہو جاؤں‘1 اس طرح لالہ آتما رام کی مرزا صاحب کے ساتھ غیر معقول روش کی اسے سزا ملی اور وہ قہر الہی کی زد میں آکر اپنے دونوں بیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھا اور اس طرح مرزا صاحب کا کشف بھی ہوا ہوا کہ (خدا) آتما رام کو اس کی اولاد کے ماتم میں مبتلا کرے گا۔مرزا غلام احمد صاحب کی طرف سے اعلیٰ عدالت میں اپیل اعلیٰ اور مقدمے کا انجام : مہتہ آتما رام کی عدالت میں مولوی کرم دین صاحب کا یہ موقف تھا کہ مرزا صاحب نے اپنی تصنیف مواہب الرحمن میں جو لئیم اور کذاب کے الفاظ اس کے لئے استعمال کئے ہیں ان میں سے لئیم کے لفظ کے معنی ہیں ولد الزنا اور کذاب کے معین ہیں جو ہمیشہ جھوٹ بولتا ہو۔اگر چہ مرزا صاحب اور آپ کے وکلاء کا موقف یہ تھا کہ ٹیم کا لفظ ان معنوں میں مستعمل نہیں لیکن مہتہ آتما رام نے مولوی کرم دین کے معانی کو صیح تسلیم کر کے مرزا صاحب اور حکیم فضل دین صاحب کو جرمانہ کر دیا مگر عین اس مقدمے کے دوران مرزا صاحب کو الہام ہوا کہ دو معنی دیگر نه پسندیم ما ۲ ترجمہ: ہم کسی اور معنی کو پسند نہیں کرتے : مرزا بشیر الدین محمود احمد تفسیر کبیر (سورۃ النور ) صفحه ۳۸۹ کالم۲ مرزا غلام احمد قادیانی - اخبار الحکم ۲۴ رمئی ۱۹۰۴ء جلد ۸ نمبر ۷ صفحه ۲ ( تذکره صفحه ۱۴)