مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 384 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 384

۳۸۴ مستعد ہو گیا۔اس وقت خدا نے میرے پر ظاہر کیا۔وہ آتما رام کو اس کی اولاد کے ماتم میں مبتلا کرے گا۔چنانچہ یہ کشف میں نے اپنی جماعت کو سُنا دیا اور پھر ایسا ہوا کہ قریباً بیس پچیس دن کے عرصہ میں دو بیٹے اس کے مر گئے۔“ ii - آتمارام کے ساتھ گزرنے والے واقعات کے بارے میں قاضی محمد یوسف صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ صوبہ سرحد لکھتے ہیں کہ حضور ( مرزا غلام امحمد صاحب- ناقل) نے رؤیا دیکھا کہ ایک شیر آ تمارام کے دونوں لڑکوں کو اُٹھا کر لے گیا اور ادھر حضرت صاحب نے رویا سنائی اُدھر آتما رام کو تار آ گئی کہ آپ کے لڑکے کو طاعون ہو گیا۔66 دو نو جوان لڑکے یکے بعد دیگرے طاعون سے مر گئے۔“ ہے iii- بیٹوں کی وفات کا لالہ آتما رام پر کس قدر اثر تھا اس کو بیان کرتے ہوئے مرزا بشیر الدین محمود احمد جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ کہتے ہیں کہ (لالہ آتما رام۔ناقل ) اس غم میں نیم پاگل ہو گیا۔اس پر اس واقعہ کا اتنا اثر تھا کہ وہ لدھیانہ کے اسٹیشن پر مجھے ملا اور بڑے الحاح سے کہنے لگا کہ دُعا کریں۔اللہ تعالیٰ مجھے صبر کی توفیق دے مجھ سے بڑی بڑی غلطیاں ہوئی ہیں اور میری حالت ایسی ہے کہ میں ڈرتا ہوں : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء حقیقۃ الوحی صفحات ۱۲۴-۱۲۵ : قاضی یوسف- ظہور احمد موعود - صفحات ۵۱-۵۲ ( تذکره صفحات ۵۱۸-۵۱۹)