مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 291 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 291

۲۹۱ - جناب حسین کا می۔وائس کونسل ترکی کی مرزا صاحب کے ساتھ اس طرح پیدا شدہ عداوت کو بہت سے مخالفین اور اخباروں نے مسلمانوں میں مرزا صاحب کے خلاف اشتعال پیدا کرنے کے لئے خوب استعمال کیا۔چنانچہ مرزا صاحب نے ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء کو ایک اشتہار شائع کیا جس میں جناب حسین کا می صاحب کی غلط بیانیوں اور ایڈیٹر اخبار ناظم الہند کے اپنی طرف سے ریمارکس کا خاص طور پر جواب دیا۔مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ میں مکرر ناظرین کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ مجھے اس سفر کی ملاقات کا ایک ذرہ شوق نہ تھا بلکہ جب میں نے سُنا کہ لاہور کی میری جماعت اس سے ملی ہے تو میں نے بہت افسوس کیا اور ان کی طرف ملامت کا خط لکھا کہ یہ کاروائی میرے منشا کے خلاف کی گئی ہے۔پھر آخر سفیر نے لاہور سے ایک انکساری کا خط میری طرف لکھا کہ میں ملنا چاہتا ہوں۔سو اس کے الحاج پر میں نے اس کو قادیان آنے کی اجازت دے دی لیکن اللہ جل شانہ جانتا ہے جس پر جھوٹ باندھنا لعنت کا داغ خریدنا ہے کہ اس عالم الغیب نے مجھے پہلے سے اطلاع دے دی تھی کہ اس شخص کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے ! اللہ تعالیٰ اس بات پر گواہ ہے کہ مجھے دنیا داروں اور منافقوں کی ملاقات سے اس قدر بیزاری اور نفرت ہے جیسا کہ نجاست سے۔مجھے نہ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۰۷ ء اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء ( مجموعہ اشتہارات مرزا غلام احمد۔حصہ ۲ صفحه ۴۱۷)