مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 217 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 217

۲۱۷ سے ترقی کر رہی ہے۔اگر ڈوئی اپنے دعوے میں سچا ہے اور درحقیقت یسوع مسیح خدا ہے تو یہ فیصلہ ایک ہی آدمی کے مرنے سے ہو جائے گا۔کیا حاجت ہے کہ تمام ملکوں کے مسلمانوں کو ہلاک کیا جائے لیکن اگر اُس نے اس نوٹس کا جواب نہ دیا یا اپنے لاف و گزاف کے مطابق دُعا کر دی اور پھر دنیا سے قبل میری وفات کے اُٹھایا گیا تو یہ تمام امریکہ کے لئے ایک نشان ہوگا مگر یہ شرط ہے کہ کسی کی موت انسانی ہاتھوں سے نہ ہو بلکہ کسی بیماری سے یا بجلی سے یا سانپ کے کاٹنے سے یا کسی درندے کے پھاڑنے سے ہو اور ہم اس جواب کے لئے ڈوئی کو تین ماہ تک مہلت دیتے ہیں اور دُعا کرتے ہیں کہ خدا سیچوں کے ساتھ ہو۔آمین مرزا غلام احمد قادیانی نے مندرجہ بالا اشتہار پہلی دفعہ ۱۹۰۲ء میں اور دوسری دفعہ ۱۹۰۳ء میں ڈاکٹر ڈوئی کو براہِ راست بھجوایا۔کئی ماہ کے انتظار کے باوجود ڈاکٹر صاحب نے اسے جواب کے قابل نہ سمجھا۔اس کے بعد یہ روحانی مقابلے پر مبنی اشتہار مرزا صاحب نے امریکہ کے کئی مشہور روزناموں کو بغرض اشاعت بھیج دیا۔ان اخبارات کے مدیران گوخود بھی عیسائی تھے اور اسلام کے مخالف تھے مگر انہوں نے مرزا صاحب کے اشتہار کی بڑی وسیع اشاعت کی۔جس سے اس کی امریکہ اور یورپ میں دھوم مچ گئی اور اس مباہلہ کی خبر ہندوستان میں بھی ہوگئی۔نمونے کے طور اس مباہلے کی امریکہ کے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے کچھ اقتباسات نیچے درج کئے جاتے ہیں۔: مرزا غلام احمد قادیانی - رسالہ ریویو آف ریجنز ستمبر ۱۹۰۲ء صفحات ۳۴۲ تا ۳۴۵