مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 216 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 216

۲۱۶ مقدمہ میں کروڑوں مسلمانوں کے مارنے کی کیا حاجت ہے ایک سہل طریق ہے جس سے اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ آیا ڈوئی کا خدا سچا خدا ہے یا ہمارا خدا۔وہ بات یہ ہے کہ ڈوئی صاحب تمام مسلمانوں کو بار بارموت کی پیشگوئی نہ سناویں بلکہ اُن میں سے صرف مجھے اپنے ذہن کے آگے رکھ کر یہ دعا کر دیں کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرجائے کیونکہ ڈوئی یسوع مسیح کو خدا مانتا ہے مگر میں اُس کو ایک بندہ عاجز مگر نبی مانتا ہوں، اب فیصلہ طلب امر یہ ہے کہ دونوں میں سے سچا کون ہے؟ چاہیے کہ اس دعا کو چھاپ دے اور کم سے کم ہزار آدمی کی اس پر گواہی لکھے اور جب وہ اخبار شائع ہوکر میرے پاس پہنچے گی تب میں بھی بجواب اس کے یہی دُعا کروں گا اور انشاء اللہ ہزار آدمی کی گواہی لکھ دوں گا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ڈوئی کے اس مقابلے سے تمام عیسائیوں کے لئے حق کی شناخت کے لئے راہ نکل آئے گی۔میں نے ایسی دُعا کے لئے سبقت نہیں کی بلکہ ڈوئی نے کی۔اس سبقت کو دیکھ کر غیور خدا نے میرے اندر یہ جوش پیدا کیا اور یادر ہے کہ میں اس ملک میں معمولی انسان نہیں ہوں۔میں وہی مسیح موعود ہوں جس کا ڈوئی انتظار کر رہا ہے صرف فرق یہ ہے کہ ڈوئی کہتا ہے کہ مسیح موعود پچیس برس کے اندر اندر پیدا ہو جائے گا اور میں بشارت دیتا ہوں کہ وہ مسیح پیدا ہو گیا اور وہ میں ہی ہوں۔صدہا نشان زمین سے اور آسمان سے میرے لئے ظاہر ہو چکے ہیں۔ایک لاکھ کے قریب میرے ساتھ جماعت ہے جو زور