معجزات القرآن — Page 57
“ 111 نکتہ کی تصدیق کی گئی ہے۔اگر اب بھی کوئی بدنصیب آپ کو صادق اور راستباز نہ مانے تو اسے چاہئے کہ قرآن شریف کو اور اس کے لانے والے کو اور نازل کرنے والے کو بھی خیر باد کہہ دے اور نمازیں ترک کر دے کیونکہ اُن میں سورۃ فاتحہ پڑھنا لازمی ہے۔اب آئیے ہم دوبارہ حروف مقطعات کی طرف متوجہ ہوں اور سورۃ فاتحہ کی روشنی میں اُن کا جائزہ لیں۔حروف مقطعات سورۃ فاتحہ کی روشنی میں اس سے پہلے ہم حروف مقطعات کے بارے میں حدیث نبوی اور بعض اہل اللہ کے کشوف کی روشنی میں بحث کر چکے ہیں اور بتا چکے ہیں کہ ان حروف کا ماخذ سورۃ فاتحہ ہے اور یہ کہ ان کے مجموعی اعداد 3385 ہیں۔پھر سورۃ فاتحہ میں آکر معلوم ہوا کہ ملت اسلامیہ کی عمر 2373 سال ہے اور 1012 کے اعداد ایک حاشیہ کی صورت اختیار کر کے ملت کو دو حصوں میں تقسیم کر دیتے ہیں۔اب حروف مقطعات میں جو بات غورطلب ہے وہ یہ ہے کہ ان میں کون کون سے وہ حروف ہیں جو ملت اسلامیہ کی عمر کو 2373 سال ظاہر کرتے ہوں اور کون سے وہ حروف ہیں جن کی عددی قیمت 1012 ہو اور حاشیہ کی حیثیت رکھتے ہوں۔اس جستجو نے مجھے کئی سال تک پریشان رکھا کیونکہ 1426 کے اعداد جو سورۃ یونس سے سورۃ حجر تک کی سورتوں میں پائے جاتے ہیں میرے سامنے تھے لیکن یہ معلوم کرنا مشکل تھا کہ باقی 947 کے اعداد رکھنے والی سورتیں کون سی ہیں جو 1426 کے اعداد سے مل کر 2373 کے اعداد کو پیش کریں اور وہ سورتیں کون سی ہیں جن کے اعداد 1012 ہوں اور حاشیہ کی حیثیت رکھتی ہوں۔“ 112 اس جستجو کے دوران اللہ تعالیٰ نے ایک دن میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ دیکھو کہ وہ کون سی سورۃ ہے جس میں تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ کے الفاظ سورۃ یونس کے بعد دوبارہ آئے ہیں۔چنانچہ یہ الفاظ مجھے سورۃ لقمان کی پہلی آیت میں ملے جس سے مجھے یہ احساس ہوا کہ سورۃ لقمان کا مقام سورۃ حجر کے آخری 71 سال کا ترجمان ہے کیونکہ سورۃ لقمان کے حروف مقطعات الحد ہیں اور ان کی عددی قیمت 71 ہے۔66 جب میں نے یہ طریق اختیار کیا تو یہ دیکھ کر مجھے بے حد حیرت ہوئی کہ اس سورۃ کے بعد آنے والی سورتوں کے اعداد پورے 947 ہیں۔یہ سورتیں وہ ہیں جو سورۃ سجدہ سے شروع ہوتی ہیں اور سورۃ ”ن“ پر ختم ہوتی ہیں۔پھر اس کے ساتھ یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ کچھ سورتیں جن کے مجموعی اعداد 1012 ہیں ایک حاشیہ کی حیثیت رکھتی ہیں ان کا ملت اسلامیہ کی عمر ظاہر کرنے میں کوئی دخل نہیں البتہ وہ ملت کے اہم مقامات کی نشاندہی کرتی ہیں اور حساب منہمی میں مدد دیتی ہیں اور وہ سورتیں یہ ہیں:۔1 - بقرة: الم = 71 ، 2 آل عمران: الم 1 7 ، 3 - الاعراف البَص = 161 ، میزان کل = 303 4- مریم كهيعص = 195 ، 5 طه : طه - 14 ، 6 شعراء طسم = 109 ، 7- نمل: طس 69 ، 8 قصص : طسم = 109، = 69، عنكبوت: الم = 71 ، 10 - روم : الم = 1 7 ، 11 - لقمان : الم = 71 یہ کل گیارہ سورتیں ہیں جو حاشیہ کی حیثیت رکھتی ہیں اور ملتِ اسلامیہ کے اہم مقامات کی نشاندہی کرتی ہیں اور حساب فہمی میں مدد دیتی ہیں ان کی مجموعی عددی قیمت 1012 ہے اور یہ اعداد الصراطَ الْمُسْتَقِيمَ کے اعداد ہیں۔