معجزات القرآن

by Other Authors

Page 16 of 126

معجزات القرآن — Page 16

”“ 29 29 222 صفحات پر مشتمل یہ کتاب نہایت بلند پایہ علمی کاوش ہے جو قرآنی صداقتوں کا تابندہ ثبوت ہے اور ربع صدی بعد اس کتاب کی اشاعت کے لئے اس کے پبلشرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔یقینا یہ علمی تحقیقی کتاب اہل دانش اور علمی طبقہ کے لئے ان کی تشنگی دور کرنے کا موجب ہوگی۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ یہ موضوع سخن اور ی تفسیری پہلو بقول مصنف تری سورتوں میں تجلیات ربوبیت کا ظہور ہے ترے لفظ لفظ میں نور ہے ترے حرف حرف میں آب ہے تری فاتحہ کا وجود بھی تیرا معجزه در معجزه تو لباب سارے علوم کا تو یہ تیرا لب لباب ہے روزنامه الفضل 11 اگست 2001 صفحہ 5) “ قصیده در مدح قرآن کریم قرآن پاک جہاں میں تو وہ بے مثال کتاب ہے جو کمال حسن و جمال میں فقط آپ اپنا جواب ہے 30 30 تری سورتوں میں تجلیات ربوبیت کا ظہور ہے ترے لفظ لفظ میں نور ہے ترے حرف حرف میں آب ہے تری بسملہ بھی عجیب ہے کہ جو برکتوں کی کلید ہے جو عمل ہو اپنا اعوذ پہ تو وہ شیطنت پر شہاب ہے تری فاتحہ کا وجود بھی ترا معجزه در معجزه تولباب سارے علوم کا تو یہ تیرا لب لباب ہے شاداب ہے دلِ زندگی تری آبیاری کے فیض سے تری آبیاری اگر نہ ہو تو یہ زندگانی سراب ہے تیری آیہ آیہ کے ربط میں ترے امر و نہی کے ضبط میں مری زندگی کا ہے ضابطہ مری بندگی کا نصاب ہے کبھی شرق میں کبھی غرب میں تری رحمتوں کی ہیں بارشیں ہے جہاں جہاں پہ کرم ترا ہمہ گیر تیرا سحاب ہے