معجزات القرآن — Page 15
”“ 24-01-2017 مکتوب نمبر 6 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکرم مولا نا ملک منصور احمد صاحب عمر مربی سلسلہ 27 27 میرا ایمان ہے کہ جیسے آنحضرت سالا ہی ہم اس وقت بھی خاتم النبین تھے جب حضرت آدم علیہ السلام ابھی پانی اور کیچڑ میں لت پت تھے۔اسی طرح میرا ایمان ہے کہ اُم الالسنہ عربی زبان کا آغاز بھی حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے ہوا۔نیز میرا یہ بھی ایمان ہے کہ عربی زبان جس میں کامل کتاب قرآن مجید نازل ہوئی اس کے الفاظ کے ساتھ ساتھ نیز اس کے حروف کے ساتھ ساتھ اس کی عددی قیمت کی تاریخ بھی اتنی پرانی ہے جتنی پرانی الفاظ اور حروف کی تاریخ ہے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غلام احمد قادیانی نام کے اعداد 1300 بیان فرمائے ہیں۔اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تفسیر کبیر میں متعدد واقعات ( جو قرآن مجید میں درج ہیں ) کوسن اور تاریخ کے لحاظ سے حروف ابجد کی عددی قیمت میں ثابت کیا ہے۔قرآن مجید کی ہر آیت کے مضمون کو مادی لحاظ سے اور سائنس کے اصولوں کے مطابق فارمولوں سے اور عددی قیمت میں ثابت کیا جاسکتا ہے۔کتاب سے روشنی پا کر میں نے جب سیدنا حضرت خلیفۃ الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں اهْدِنَا الصِّرَاط الْمُسْتَقِيمَ “ کے اعداد اور الفاظ پیش کئے تو حضور انور نے خاکسار کو اپنے مبارک الفاظ میں اظہار خوشنودی عطا فرمایا۔“ 28 تبصرہ مکرم مولا نا نصر اللہ خان ناصر صاحب مرحوم سابق ایڈیٹر ماہنامہ انصار اللہ ربوہ ) زیر تبصرہ کتاب ، حضرت مولانا ظفر محمد ظفر مرحوم کی تصنیف ہے جو سالہا سال کی محنت شاقہ اور تحقیقات کا نتیجہ ہے۔موصوف کا یہ علمی اور تحقیقی مسودہ 1972 ء سے پہلے کا تکمیل پذیر ہو چکا تھا مگر اشاعت اب ہوئی ہے مگر ربع صدی پہلے قرآنی معارف کی صداقت زمانہ حال کے انکشافات کے عین مطابق نظر آتی ہے۔تفسیر القرآن کا یہ دلکش بیان مقطعات قرآن کے مخفی اسرار پر مشتمل ہے۔حروف تہجی کی عددی قیمت کے مطابق حروف مقطعات سے اسرار مخفیہ کا انکشاف ہی در حقیقت اس کتاب کا محور ہے جس سے عمیق در عمیق تفسیری پہلو سامنے آتے ہیں۔اس کتاب کے پانچ ابواب میں حروف مقطعات، اسماء الانبیاء قصص قرآنی کوحروف ابجد کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔اور واقعات کے ساتھ بہت عمدگی سے تطبیق دی گئی ہے۔نیز آخری باب میں اخبار غیبیہ کا بیان ہے۔جس میں دور حاضر کی اختراعات اور اکتشافات کو بیان کیا گیا ہے۔خصوصاً کشش ثقل ، زمانہ حال کی ایجادات ٹیپ ریکارڈر ، وائرلیس ریڈیو اور ائیر کنڈیشنر کا ذکر کیا گیا جو قرآنی صداقت پر عظیم الشان دلیل ہے۔اسی حصہ میں عمر دنیا اور تخلیق کا ئنات کے زمانہ پر بھی بحث ہے اور سائنس دانوں کو مزید تحقیقات کی دعوت دی گئی ہے۔