معجزات القرآن

by Other Authors

Page 55 of 126

معجزات القرآن — Page 55

دو “ 107 “ 108 نقشہ ہمارے سامنے آجاتا ہے جس کی کیفیت یوں ہے:۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ اِهْدِنَا صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ 788 = 303 = غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ = 6010 یہ کل اعداد 7101 ہیں اور اگر لفظ مالک کو ملک پڑھیں تو پھر یہ پورے 7100 سال ہیں یہی دنیا کی عمر ہے۔ممکن ہے اس موقع پر کوئی اعتراض کرے کہ یہ تو سورۃ فاتحہ میں بے جا تصرف ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تصرف ہم نے نہیں بلکہ خود سورۃ فاتحہ کا حساب کشاں کشاں ہمیں یہاں تک لے آیا ہے اور پھر یہ کیفیت اپنی ذات میں نہایت با معنی ہے اور عقلاً قابل قبول ہے علاوہ ازیں سورۃ فاتحہ جس رنگ میں نازل ہوئی ہے وہ اسی رنگ میں اپنی جگہ قائم ہے اس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی لہذا کسی اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔سورۃ فاتحہ کی اندر کی لکھائی نے ہمیں مندرجہ ذیل معارف دیئے ہیں۔خلاصہ معارف سورۃ فاتحہ 1۔یہ سورہ حروف مقطعات کا ماخذ ہے اور اس طرح سارے قرآن شریف پر ان حروف کے ذریعہ چھائی ہوئی ہے۔2۔اس نے ہمیں بتایا ہے کہ ملت اسلامیہ کی مجموعی عمر 2373 سال ہے۔3 - نشاۃ اولی کی عمر 1300 سال ہے۔4۔یہ کہ لفظ صراط کا مقام حرف غ‘ کے بعد ہے یعنی ہزار سال محمدی کے بعد 300 سال عبوری دور کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی دور مریمی دور ہے۔یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ لفظ مریمی کے اعداد بھی پورے 300 ہیں۔اس موقع پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام میں تین عبوری دور پائے جاتے ہیں۔پہلا عبوری دور ارتقائی ہے جس سے مراد خیر القرون کی ابتدائی تین صدیاں ہیں۔دوسرا عبوری دور انحطاطی ہے جس سے مراد گیارھویں بارھویں اور تیرھویں صدی ہے۔66 تیسرا عبوری دور ارتقائی ہے جس سے مراد اسلام کی چودھویں پندرھویں اور سولھویں صدی ہے۔5 - لفظ "صراط “ کے بعد لفظ اهد“ رکھ کر بتایا کہ یہاں سے مہدی علیہ السلام کا زمانہ شروع ہو رہا ہے اور یہ کہ چودھویں صدی کے ابتدائی دس سال کے اندر اندر لوگ ان سے کہیں گے کہ آپ ہمیں ہدایت دیجئے۔سو وہ لوگوں سے بیعت لے کر ایک جماعت قائم کریں گے۔66 6۔لفظ ” غیر “ نے ہمیں سمجھایا کہ میرے بعد حرف ”ص“ سورۃ مریم 66 کا حرف ص ہے اور یہ کہ سورۃ مریم کا مقام چودھویں صدی سے پہلے ہے اور یہ 66 سورۃ حجر کے ماتحت ہے۔لفظ ”غیر میں چھ حرف را‘ پائے جاتے ہیں کیونکہ حرف غ کی قیمت 1000 ہے۔اور حرف را‘ کی قیمت 200 ہے۔لہذا حرف غ میں پانچ حرف را پوشیدہ ہیں اور لفظ ”غیر “ میں ایک اور حرف ”را “ بھی موجود ہے۔قرآن شریف میں اس کے مقابل مسلسل چھ سورتیں حرف’را‘والی آئی ہیں جو سورۃ یونس سے لے کر کہ سورۃ حجر تک ہیں۔7 - لفظ مالک نے ہمیں بتایا کہ میں امام مہدی کے اس اعلان کی تصدیق کرتا ہوں کہ امام مہدی یوم الدین کے طلوع پر ظاہر ہوگا اور وہ اللہ تعالیٰ کی صفت مالکیت کا مظہر ہوگا کیونکہ امام مہدی کی پیدائش میرے زمانے میں ہوئی اور سوائے چند ماہ کے