مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 281 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 281

281 اسی طرح براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میرا نام نوح بھی رکھا اور میری نسبت فرمایا ولا تخاطبني في الذين ظلموا انهم مغرقون۔۔۔۔اور مجھے خدا تعالیٰ نے فرمایا اصنع الفلک باعيننا ووحينا ان الذين يبايعونك انما يبايعون الله يدالله فوق ايديهم۔اسی طرح براہین احمدیہ کے خصص سابقہ میں میرا نام ابراہیم بھی رکھا گیا۔جیسا کہ فرمایا سلام علیک یا ابراهیم یعنی اے ابراہیم تجھ پر سلام۔ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے بہت برکتیں دی تھیں اور وہ ہمیشہ دشمنوں کے ہاتھ سے سلامت رہا۔پس میرا نام ابراہیم رکھ کر خدا تعالیٰ یہ اشارہ کرتا ہے کہ ایسا ہی اس ابراہیم کو برکتیں دی جائیں گی اور مخالف اس کو کچھ ضر ر نہیں پہنچ سکیں گے۔اسی طرح براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میرا نام یوسف بھی رکھا گیا۔اور ایسا ہی براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میرا نام موسیٰ رکھا گیا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تلطف بالناس و ترحم عليهم و انت فيهم بمنزلة موسى واصبر على ما يقولون اسی طرح خدا نے براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میرا نام داؤد بھی رکھا۔جس کی تفصیل عنقریب اپنے موقعہ پر آئے گی۔ایسا ہی براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں خدا تعالیٰ نے میرا نام سلیمان بھی رکھا اور اس کی تفصیل بھی عنقریب آئے گی۔ایسا ہی براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں خدا تعالیٰ نے میرا نام احمد اور محمد بھی رکھا اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جیسا کہ آنحضرت مو خاتم نبوۃ ہیں ویسا ہی یہ عاجز خاتم ولایت ہے۔اور بعد اس کے میری نسبت براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں یہ بھی فرما یا جرى الله في حلل الانبياء - یعنی رسول خدا تمام نبیوں کے پیرائیوں میں۔اس وحی الہی کا مطلب یہ ہے کہ آدم سے لے کر آخیر تک جس قدر انبیاء علیہم السلام خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں آئے ہیں خواہ وہ اسرائیلی ہیں یا غیر اسرائیلی ، ان سب کے خاص واقعات یا خاص صفات میں سے اس عاجز کو کچھ حصہ دیا گیا ہے اور ایک بھی نبی ایسا نہیں گزرا جس کے خواص یا واقعات میں سے اس عاجز کو کچھ حصہ نہیں دیا گیا۔ہر ایک نبی کی فطرت کا نقش میری فطرت میں ہے۔اسی پر خدا نے مجھے اطلاع دی۔اس زمانہ میں خدا نے چاہا کہ جس قدر نیک اور راستباز مقدس نبی گزرچکے ہیں ایک ہی شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جاویں۔سو وہ میں ہوں۔۔۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے میرا نام