مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 280 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 280

280 پر قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے وہ دلائل یقینی کھول دیئے ہیں جن سے تمام و یقین وقطع حضرت عیسی ابن مریم رسول اللہ کا فوت ہو جانا ثابت ہوتا ہے۔اور مجھے اس قادر مطلق نے بار بار اپنے کلام خاص سے شرف اور مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ آخری زمانہ کی یہودیت دُور کرنے کیلئے تجھے عیسی ابن مریم کے رنگ اور کمال میں بھیجا گیا ہے۔سو میں استعارہ کے طور پر ابن مریم ہوں جس کا یہودیت کے زمانہ اور تنصر کے غلبہ میں آنے کا وعدہ تھا جو غربت اور روحانی قوت اور روحانی اسلحہ کے ساتھ ظاہر ہوا۔مجد دوقت ( تبلیغ رسالت۔جلد دوم صفحہ 21) اس وقت محض اللہ اس ضروری امر سے اطلاع دیتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس چودھویں صدی کے سر پر اپنی طرف سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید اور تائید کیلئے بھیجا ہے تا کہ میں اس پر آشوب زمانہ میں قرآن کی خوبیاں اور حضرت رسول اللہ ﷺ کی عظمتیں ظاہر کروں اور ان تمام دشمنوں کو جو اسلام پر حملہ کر رہے ہیں ان نوروں اور برکات اور خوارق اور علوم لدنیہ کی مدد سے جواب دوں جو مجھ کو عطا کیے گئے ہیں۔بركات الدعا۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 34) اور مصنف کو بھی اس بات کا علم دیا گیا ہے کہ وہ مجدد وقت ہے اور روحانی طور پر اُس کے کمالات مسیح ابن مریم سے مشابہ ہیں اور ایک کو دوسرے سے بشدت مناسبت ومشابہت ہے۔اشتہار منسلکہ آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن۔جلد 5 صفحہ 657) جری اللہ فی حلل الانبياء میں وہی ہوں جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا۔ہاں! میں وہی ہوں جس کا سارے نبیوں کی زبان پر وعدہ ہوا ( ملفوظات۔جلد سوم صفحہ 65) خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی ہی نہیں رکھا بلکہ ابتداء سے انتہاء تک جس قدر انبیاء علیہم السلام کے نام تھے وہ سب میرے نام رکھ دیئے ہیں۔چنانچہ براہین احمدیہ ص سابقہ میں میرا نام آدم رکھا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اردت ان استخلف فخلقت ادم