مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 265 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 265

265 لاجرم انه من الخلفاء الراشدين والائمة الهادين المهتدين وهو القائم المبعوث المجدد فى هذا لاوان۔۔۔۔۔۔۔فهو قطب الوقت الافخم والغوث الاعظم والعلمء نجوم فهو القمر جيد انه لا تدع انه المهدى المنتظر “۔( ترجمہ ) اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ) عثمان بن فودی ) خلفاء راشدین میں سے تھے اور ان ائمہ میں سے جو ہدایت یافتہ ہو کر لوگوں کو بھی ہدایت کی طرف بلاتے ہیں اور آپ اس زمانہ میں بطور مجدد مبعوث کئے گئے ہیں۔وہ یقیناً اپنے وقت کے بہت بڑے قطب اور عظیم غوث تھے اور علماء تو ستاروں کی مانند ہیں۔جبکہ آپ ”چاند کی حیثیت رکھتے ہیں۔البتہ انہوں نے اپنے مہدی منتظر ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔ظہور امام مہدی کے متعلق پیشگوئی حضرت عثمان ڈان فودیو کے بیٹے محمد بلو نے اپنی کتاب انفاق المیسور کے صفحہ 5-604 پر علامہ امین الکاظمی کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارا ہر گز یہ دعوی نہیں کہ عثمان بن فودی مہدی منتظر ہیں اور نہ ہی علامات مہدی ان میں پوری ہوتی ہیں بلکہ مہدی انشاء اللہ عنقریب ظاہر ہوگا۔اسی طرح جب عثمان بن فودی نے محمد بلو کو اپنے نمائندہ کی حیثیت سے اہل کانو کی طرف بھیجا تو ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ ان کو بتادینا کہ مہدی کا ظہور بہت قریب ہے۔چنانچہ محمد بلو اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :- اخبرتهم بما بشرهم به من قرب ظهور المهدی“۔اس ( ترجمہ ) اور ظہور مہدی کے قرب کے متعلق جو خوشخبری ان لوگوں کو حضرت عثمان بن فودی نے بھیجی تھی وہ میں نے ان لوگوں کو پہنچائی۔اسی طرح ”دی کیمبرج ہسٹری آف افریقہ 134:Vol:5, P “ میں لکھا ہے :- "The Shehu and his followers believed that he was the last of the Mujaddids and that the coming of the Mahdi was therefore very near indeed۔" شیخ اور آپ کے متبعین کا یہ خیال تھا کہ شیخ ابن فودی آخری مجدد ہیں اس لیے مہدی کی آمداب