مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 266 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 266

266 بہت نزدیک ہے۔مہدی کی سچائی کی علامت سورج اور چاند گرہن دار قطنی کی حدیث متعلقہ امام مہدی کے متعلق حضرت عثمان بن فودی نے اپنی کتاب تنبيه الامة على قرب هجوم اشراط الساعة صفحہ 38 میں علامات مہدی کا ذکر کرتے ہوئے اس کی ایک علامت سورج اور چاند گرھن بتائی ہے۔تصنیفات آپ نے 92 سے زائد تصانیف فرما ئیں اور اپنے زمانہ کے لوگوں کی روحانی تشنگی دور فرمائی۔حضرت عثمان بن فودی کی تقاریر و تصانیف کے موضوعات عموما پانچ قسم کے ہوتے تھے۔انہی پانچ اقسام کی طرف مسلمانوں کو توجہ دلاتے رہے۔۱) احکام شریعت کی اتباع اور شریعت کے اصول و فروع کا بیان۔آنحضور ﷺ کی سنت کی اتباع کی تلقین۔ان اوہام باطلہ اور شکوک و شبہات کی تردید جو تو حید یا دوسرے عقائد کے بارہ میں پیدا ہو گئے تھے۔(۴) بدعات شیطانیہ کا خاتمہ اور غلط عقائد کا بطلان۔(۵) علوم شرعیہ کی اشاعت کی طرف توجہ دلانا۔وفات حضرت عثمان ڈان فود یو تقریباً تریسٹھ سال تک اپنے انفاس قدسیہ اور برکات روحانیہ سے لوگوں کو فائدہ پہنچا کر نیز اصلاح امت اور تجدید دین کا عظیم فریضہ سرانجام دینے کے بعد ایک سال بیمار رہ کر اپریل 1817ء کو اپنے دار الخلافہ سکوٹو ( Sokoto) میں وفات پاگئے۔اناللہ وانا الیہ راجعون