مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 323 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 323

323 کرتے ہیں۔پس شفاعت تو قانون قدرت سے کامل مطابقت رکھنے والا مسئلہ ہے نہ کہ اس کے خلاف ہے۔(4) انبیاء کے متعلق جن غلطیوں میں مسلمان مبتلا تھے ان میں چوتھے نمبر پر وہ غلطیاں جو خصوصیت سے حضرت مسیح ناصری کے متعلق پیدا ہو رہی تھیں۔مسیح کی ذات ایک نہیں متعد د غلطیوں کی آماجگاہ بنادی گئی تھی اور پھر تعجب یہ کہ ان کے متعلق مختلف اقوام غلط خیالات میں پڑی ہوئی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سب غلطیوں کو دور کیا۔سب سے پہلی غلطی حضرت مسیح ناصری کی پیدائش کے متعلق تھی۔مسلمان بھی اور دوسرے لوگ بھی اس غلطی میں مبتلا تھے کہ حضرت مسیح کی پیدائش انسانی پیدائش سے بالا قسم کی پیدائش تھی اور ان کا روح اللہ اور کلمۃ اللہ سے پیدا ہونا اپنی مثال آپ ہی تھا۔اس خیال سے بڑا شرک پیدا ہو گیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق فرمایا کہ سب انبیاء میں روح اللہ تھی اور سب کلمتہ اللہ تھے۔حضرت مسیح پر چونکہ اعتراض کیا جاتا تھا اور انہیں نعوذ باللہ ولد الزنا کہا جاتا تھا اس لیے ان کی بریت کیلئے ان کے متعلق یہ الفاظ استعمال کئے گئے۔ورنہ سارے نبی روح اللہ اور کلمۃ اللہ تھے۔قرآن کریم میں حضرت سلیمان کے کفر کا انکار کیا گیا ہے جیسا کہ فرمایاما کفر سلیمن (البقرہ:103)۔اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ صرف حضرت سلیمان علیہ السلام نے کفر نہیں کیا باقی سب انبیاء نے کیا تھا۔ان کے کفر کے انکار کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان پر کفر کا الزام لگایا گیا تھا۔اس لئے ان کے متعلق الزام کو ر ڈ کیا گیا۔دوسرے انبیاء کی متعلق چونکہ اس قسم کا الزام نہیں لگا تھا اس لیے ان کے متعلق کفر کی نفی کرنے کی ضرورت نہ تھی۔یہی حال حضرت مسیح علیہ السلام کا تھا۔جن کے متعلق یہود کا الزام تو لگ رہا تھا، بڑے بڑے عیسائی بھی کہتے تھے کہ وہ (نعوذ باللہ ) ولد الزنا تھے۔مگر اس میں ان کا کیا قصور۔چنانچہ ٹالسٹائے جو ایک بہت مشہور عیسائی ہوا ہے۔اس نے مفتی محمد صادق صاحب کو لکھا کہ اور تو مرزا صاحب کی باتیں معقول ہیں لیکن مسیح کو بن باپ قرار دینا میری سمجھ میں نہیں آتا۔اگر اس کی وجہ مسیح کو پیدائش کے داغ سے بچانا ہے تو اس کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اس قسم کی پیدائش میں خداوند کا کیا قصور تھا۔غرض یہودی چونکہ آپ کی پیدائش پر الزام لگاتے تھے کہ وہ شیطانی تھی اور خود مسیحیوں میں سے بعض نے آئندہ ایسا