مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 221 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 221

221 فرمایا جو یہاں آپ کو بارہ برس میں ملے گا وہاں بارہ دن میں پالو گے اور ایسا ہی ہوا۔۱۴ متعد د دوره جات آپ نے مندرجہ ذیل مقامات کا وقتا فوقتا تبلیغی واصلاحی دورہ فرمایا۔غازی آباد، مراد گھر، میرٹھ ، کانولہ، لدھیانہ، پھلت ،مظفرنگر، دیوبند گنگوہ، نانو نہ ، تھانہ بھون، رام پور لیاری ، سہارن پور، شکار پور، ایوبی، دانتل ، پائل، بسوالی، شیخ پورہ ، سمری ، جلکانہ، نگینہ، شہر کوٹ وغیرہ۔۵ ان دوروں کے دوران مختلف مذاہب کے سینکڑوں لوگوں نے اسلام قبول کیا اور بہت سے مسلمان بری عادات سے تائب ہوئے اور انہوں نے بچے مسلمان کا روپ دھارا۔طریقہ محمدیہ کا قیام آپ نے اپنے مریدوں کی اصلاح کیلئے طریقہ محمد یہ اختیار کیا اور اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:- طریقہ محمد یہ یہ ہے کہ زندگی کا ہر کام صرف رضائے رب العالمین کیلئے کیا جائے۔نکاح کی غرض یہ ہو کہ انسان فسق و فجور سے محفوظ رہے۔تجارت اور ملازمت اس نیت سے کی جائے کہ انسان حلال روزی کما کر خود بھی کھائے اور اہل وعیال کو بھی کھلائے۔استراحت شب کا مدعا یہ ہو کہ انسان جوف لیل میں اُٹھ کر نماز تہجد ادا کرے اور نماز فجر اول وقت میں ادا کرے۔کھانا اس لیے کھایا جائے کہ جسم میں بقدر ضرورت طاقت بحال رہے تا که انسان خدا کے احکام مستعدی سے بجالائے۔نماز پڑھے، روزے رکھے، حج کیلئے جائے۔ضرورت پڑے تو جہاد کیلئے بھی تیار ہو۔غرض چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے ، سوتے جاگتے اور کھاتے پیتے ہر حال میں مقصود احکام خداوندی کی بجا آوری اور مرضیات باری تعالیٰ کی پابندی کے سوا کچھ نہ ہو۔بالفاظ دیگر ہر فرد آیہ مبارک ان صلاتی و نسکی و محیای و مماتي لله رب العالمین کا عملی نمونہ بن جائے“۔14۔