مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 109 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 109

تصنیفات 109 آپ نے بھی دیگر مجددین کی طرح شاندار لٹریچر بطور یادگار چھوڑا۔آپ کی تصنیفات میں گہرے معارف اور علوم ہیں۔ان کی اہمیت اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کا مطالعہ فرمایا کرتے تھے اور فتوح الغیب کو آپ نے کئی مرتبہ پڑھا، اسے عمدہ اور بدعات سے پاک کتاب قرار دیا ہے۔آپ کی چند کتب درج ذیل ہیں۔- ا الغنية الطالبين طريق الحق۔اس میں آپ کی حیثیت ایک معلم دینیات کی ہے۔اس میں ایک مسلمان کے اخلاقی و معاشرتی فرائض کی وضاحت ہے اور وہ معلومات ہیں جن کا حاصل کرنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے۔- الفتح الربانی۔یہ آپ کے خطبات کا مجموعہ ہے۔اس میں نہایت سادہ زبان میں عوام الناس کو ولی کامل کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔آپ نے اس میں نفس کے خلاف جہاد کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔اس کے علاوہ آپ کی تصنیفات یہ ہیں۔الفيوضات الربانية فى الاوراد القادرية۔فتوح الغيب بشائر الخيرات۔تحفة المتقين وسبيل العارفين حزب الرجاء والانتهاء الرسالة الغوثيه۔الكبريت صلى الله الاحمر في الصلواة على النبي عله مراتب الوجود۔يواقيت الحكم۔معراج لطيف المعاني۔جلاء الخاطر فى الباطن والظاهر۔سر الاسرار و مظهر الانوار فيما يحتاج اليه الابرار۔اداب السلوك التوصل الى منازل ملک المملوک۔علاوہ ازیں مفتی طرابلس کے کتب خانے میں تفسیر کا ایک قلمی نسخہ ہے جو ان کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔ہوئی۔وفات آپ کی وفات 90 برس کی عمر میں 10 ربیع الاول 561ھ بمطابق 11 اپریل 1166ء میں