مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 41
میں کیا جائے گا۔وفات 41 آپ بڑے شکیل تھے۔رنگ گورا اور چہرہ وجیہ تھا۔خلافت کی کل مدت دو سال پانچ ماہ تھی۔اشاھ میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔اس بات کے قرائن موجود ہیں کہ آپ کے خاندان والوں نے زہر دے کر آپ کی زندگی کا خاتمہ کیا۔دیر سمعان میں دفن ہوئے۔چالیس برس کی عمر پائی۔آپ کی چار بیویاں اور پندرہ بچے تھے۔تجدید وین آپ نے جو تجدیدی کارنامے کیسے مختلف اطوار سے ان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔تدوین حدیث آپ کا یقینا سب سے بڑا کارنامہ تدوین حدیث کی طرف شدت سے رغبت اور اس کی طرف عملی توجہ ہے۔ابوبکر بن حزم جو کہ ایک بڑے عالم تھے، کو تدوین حدیث کی طرف توجہ دلاتے ہوئے لکھا: انـظـر مـاكـان مـن حـديـث رسول الله علي فاكتبه فانی خفت دروس العلم و ذهاب العلماء۔جہاں حدیث رسول پاؤ سے لکھ لو کیونکہ میں علم مٹ جانے اور علماء کے ختم ہو جانے سے ڈرتا ہوں۔الله اس کے ساتھ تعین فرمائی کہ عمرہ بنت عبد الرحمن انصاریہ اور قاسم بن محمد بن ابی بکرہ کے ذخیرہ روایات کو فوراً قلمبند کیا جائے۔عمال سلطنت اور مشاہیر علماء کو بالعموم اس کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی اور گشتی فرمان جاری کیا۔فرمایا انظروا الى حدیث رسول الله الا الله اجمعوہ۔اس امر کیلئے آپ نے علماء کے خصوصی وظائف مقرر کر دیے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ علماء کی توجہ اس طرف ہو گئی اور بعد میں پھر باقاعدہ حدیثوں کے عظیم الشان مجموعے تیار ہوئے۔سعد بن ابراہیم اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:-