مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 216 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 216

216 ولادت و عہد طفولیت سیّد احمد شہید 6 صفر 1201ھ بمطابق 29 نومبر 1786ء کو پیر کے دن رائے بریلی میں پیدا ہوئے۔والد کا نام محمد عرفان تھا۔آپ کا سلسلہ نسب چھتیسویں پشت پر حضرت علی سے جاملتا ہے۔آپ حسنی الحسینی سید ہیں۔بچپن میں ہی آپ کی دلیری اور شجاعت درجہ کمال کو پہنچی ہوئی تھی۔اپنے ہم عمر لڑکوں کا لشکر بناتے اور بطور جہاد بآواز بلند تکبیریں کہتے ہوئے ایک فرضی لشکر پر حملے کرتے اور خوب ورزش کیا کرتے تھے۔خلق اللہ کی خدمت میں مشغول رہتے۔ان کو جنگل سے پانی، ایندھن وغیرہ لا دیتے، اطاعت و عبادات شروع سے ہی بکثرت کرتے تھے۔ہے مقصد حیات آپ چونکہ مجد دوقت تھے اس لیے زندگی کا مقصد لوگوں کو بدعت و ضلالت سے نکال کر ہدایت کے راستوں پر چلانا تھا۔چنانچہ اس کا اظہار ان کے مکاتیب میں ملتا ہے۔ایک موقعہ پر فرماتے ہیں:۔" تاج فریدوں اور تخت سکندر میری نظروں میں جو کے برابر بھی نہیں ہیں۔۔۔صرف یہ آرزو ہے کہ اکثر افراد بنی آدم بلکہ دنیا کے تمام خطوں میں رب العالمین کے احکام جاری ہوجائیں“۔سے عظمت کردار آپ کا مقام بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ فرماتے ہیں :- ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام میں یہ سلسلہ فیوض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے طور پر جاری ہے کہ اس میں کبھی انقطاع نہیں ہوا۔یہ سلسلہ ابتدائے اسلام سے جاری ہے اور سیّد احمد شہید بریلوی کے زمانے تک برابر جاری رہا۔اُن پر الہامات کا نزول ہوتا تھا۔وہ ان الہامات کو بیان کرتے تھے۔لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی ہستی پر یقین پیدا ہوتا تھا“ ہے