مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 85
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 85 باب دوم آپ نے نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی کہانی ان کی زبانی پڑھی۔آپ کی کہانی سے آپ کی اپنی سیرت کا بھی بہت اندازہ ہوجاتا ہے۔اور یہ بھی کہ آپ کا حافظہ کس بلا کا تیز تھا۔کس طرح آپ نے اپنی بہت چھوٹی عمر کے بھی واقعات کو یا درکھا۔اور ہمیں سنایا اب ہم ان کے بارہ میں آپ کو کچھ مزید معلومات دیں گے۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی مبشر اولاد میں سے تھیں۔آپ 3 بھائیوں سے چھوٹی تھیں اور آپ کے بعد صاحبزادہ مراز مبارک احمد تھے جو چھوٹی عمر میں وفات پاگئے تھے۔ان کا نمبر آپ کے بعد آتا تھا اور سب سے آخر میں آپ کی چھوٹی بہن صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحب تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ بتایا تھا۔تیرا گھر برکتوں سے بھرے گا۔اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا۔اور خواتین مبارکہ میں سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد 66 پائے گا ، تیری نسل بہت ہوگی۔“ اس الہام کے بموجب 2 مارچ 1897ء اور قمری لحاظ سے رمضان