مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 105
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 105 رشتوں سے محبتیں پائی ہوں ، محبت لینے کا عادی ہو جاتا ہے ، دینے کا نہیں، لیکن آپ تو خود سرا پا محبت بن گئیں۔سب جماعت کے لوگ، کیا اولاد، کیا خادم، کیا عزیز رشتہ دار سب نے آپ کی محبت سے فیض پایا۔اپنے بہن بھائیوں کی اولا د پھر اولاد در اولاد سے بھی بے حد محبت کی اور سب کے لئے دعاؤں کا ایک چشمہ رواں تھیں ، جس سے سب اپنے پرائے فیض پاتے۔ذراسی بھی کسی کی تکلیف یا بیماری دیکھتیں تو تڑپ کر اس کے لئے دعا کرتیں ، نہ صرف خود کرتیں، بلکہ جماعت کو بھی شریک کرلیتیں ، فوراً الفضل، میں دعا کی تحریک لکھ بھیجتیں کہ فلاں کو فلاں تکلیف ہے احباب دعا کریں۔آپ نے حضرت اماں جان کے طریق پر بہت سی یتیم لڑکیوں کی اور جو سفید پوش گھرانے ، اپنی بچیاں آپ کے پاس تربیت کے لئے چھوڑ جاتے ، ان سب کی بہترین تربیت کی ، پکانا، ریندھنا سب سکھایا، پھر ا چھے گھروں میں اُن کی شادیاں کیں ، سب اپنے اپنے گھروں میں بہت سکھی رہیں۔آپ ایک بلند پایہ شاعرہ اور ادیب بھی تھیں ، آپ کی شاعری میں بہت بے ساختگی تھی ، بہتے جھرنوں کی سی روانی تھی ، آپ کی شاعری