مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 104 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 104

حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 104 لیتیں کہیں آنا جانا ہوتا کسی اور شہر میں ، تو ہمیشہ اجازت لے کر جاتیں، آپ کا بے حد احترام کرتیں اور آپ کا ادب و لحاظ اس قدر ملحوظ خاطر تھا کہ ایک بار حضور کے ساتھ بھوربن سیر کے لئے تشریف لے گئیں۔ایک دن حضور کی باہر ملاقاتیں لمبی ہو گئیں ، اندر سب کھانے پر انتظار کر رہے تھے، یہ بھی بھو کی بیٹھی تھیں ، آخر باہر سے پیغام آیا کہ کھانا لگوادیں میں بس آنے والا ہوں، مرزا فرید احمد (حضور کے بیٹے ) جا کر بیگم صاحبہ کو کھانے کیلئے میز پر لے آئے ، کافی وقت گزر گیا حضور کو آنے میں دیر ہوگئی ، کہنے لگیں مجھے تو بھوک سے ضعف ہونا شروع ہو گیا ہے۔سب نے کہا آپ کھا لیں انتظار نہ کریں کہنے لگیں :۔نہیں ! یہ بے ادبی ہے، میں اس طرح کرتی ہوں ، اپنے کمرے میں جاتی ہوں ، وہیں میرا کھانا بھیج دو۔“ یعنی یہ گوارہ نہ کیا کہ میز پر بیٹھ کر حضور کی آمد سے پہلے کھانا شروع کر دیں، ہے تو یہ چھوٹی سی بات لیکن آپ کے خلیفہ وقت سے بے حد ادب و احترام کو ظاہر کرتی ہے۔آپ کی کیا کیا تعریف کی جائے ، آپ تو خوبیوں کا مجسمہ تھیں۔آپ کے حسن سیرت کا الفاظ احاطہ نہیں کر سکتے ، سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ سراپا محبت تھیں ، ایک ایسا وجود جس نے تمام عمر سب سے اپنے تمام