مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 49 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 49

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 49 دلداری کے خیال کے پیدا ہوگئی جو آج تک نہیں گئی ، یہ معلوم ہوتا ہے ، اس دن سے کہ آپ دنیا میں ہیں بھی ، مگر نہیں بھی ، اور ایک بے چینی سی ہر وقت لاحق ہے جیسے کسی کا کچھ کھو گیا ہو۔صرف اس لئے نہیں کہ اماں جان غیر معمولی محبت کرنے والی ماں تھیں اور اس لئے نہیں کہ آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں تو محض ذکر خیر کے طور پر آپ کا تعریفی پہلو لکھا جائے۔اور اس لئے بھی نہیں کہ مجھے ان سے بے حد محبت تھی اللہ تعالی بہتر جانتا ہے کہ کس طرح میں ان کی جدائی کو برداشت کر رہی ہوں) بلکہ حق اور محض حق ہے کہ حضرت اماں جان کو خدا تعالی نے بیچ بیچ اس قابل بنایا تھا۔کہ وہ ان کو اپنے مامور کے لئے چن لے۔اور اس وجود کو اپنی خاص نعمت قرار دے کر اپنے مرسل علیہ السلام کو عطا فرمائے۔آپ نہایت درجہ صابرہ اور شاکر تھیں ، آپ کا قلب غیر معمولی طور پر صاف اور وسیع تھا کسی کے لئے خواہ اس سے کتنی تکلیف پہنچی ہو آپ کے دل پر میل نہ آتا تھا۔کان میں پڑی ہوئی رنج دو بات کو اس صبر سے پی جاتی تھیں کہ حیرت ہوتی تھی۔اور ایسا برتاؤ کرتی تھیں کہ کسی دوسرے کو کبھی کسی بات کے دہرانے کی جرات نہ ہوتی تھی۔شکوہ، چغلی ، غیبت ، کسی بھی رنگ میں نہ بھی آپ نے کیا نہ اس کو پسند کیا۔اپنے ملازموں پر انتہائی شفقت فرماتی تھیں۔آپ نے کئی