مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 88
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 88 کروایا تھا۔تعلیم کے بارہ میں تو آپ پڑھ ہی چکے ہیں۔اب دیگر کام جو عام طور پرلڑکیوں کو سکھائے جاتے ہیں۔ان کا بھی سن لیں سینا پرونا آپ نے کچھ حضرت اماں جان سے اور کچھ صالحہ بیگم صاحبہ (حضرت سیّدہ ام داؤد صاحبه ) سے سیکھا۔آپ فرماتی ہیں کہ ایڈیٹر البدر کی اہلیہ کو حضرت اماں جان نے کہا کہ مبارکہ کو بنا سکھا دو، چنانچہ ان سے کچھ بننا سیکھا نیز فرماتی ہیں:۔" کہ میرا صرف پڑھائی میں دل لگتا تھا 66 سینے پرونے کے کام سے گھبراتی تھی۔" کھانا پکانا اپنے گھر میں پکتے ہوئے دیکھ کر سیکھ لیا۔آپ ایک واقعہ سناتی ہیں کہ اخبار تہذیب نسواں کی طرف سے ایک کتاب کھانا پکانے کی چھپی ، ان دنوں اس میں سے ترکیب دیکھ کر ، ایک دن آلو کی کھیر پکائی پر دیچی ایلومنیم کی تھی ، کالی ہوگئی، بھائی دیر تک چھیڑتے رہے کہ " کالی کھیر پکائی ہے!" شادی کے بعد تو بہت سے کھانوں کی ترکیبیں آگئی تھیں کھانا پکانے کی کتابیں بھی رکھی ہوئی تھیں۔اس وقت خادمائیں ہوتی تھیں۔اندرا اپنے صحن ہی میں کوئلوں کی انگیٹھی رکھ کر ، بنا بنا کر کھانے تیار کرواتی تھیں۔پھر ایک بار حلوائی کو بلوا کر ، پردے کے پیچھے سے مختلف مٹھائیاں