مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 87
حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 87 مینوں کوئی نہیں کہہ سکدا کہ ایسی آئی جس نے ایہ مصیبت پائی“ یعنی آپ کا وجود بہت برکتوں والا ہوگا۔حضور علیہ السلام نے اپنی نظم آمین میں آپ کے بارہ میں لکھا:۔ہوا اک خواب میں مجھ پر یہ اظہر لقب عزت کا پاوے وہ مقرر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر یہی روزِ ازل سے ہے مقرر خدا نے چارلڑ کے اور یہ دختر عطا کی پس یہ احساں ہے سراسر آپ نے ساڑھے چار سال کی عمر میں قرآن شریف ختم کر لیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے چاروں بچوں کی آمین کی تقریب منعقد فرمائی۔اس کے بارہ میں ذکر کرتے ہوئے حضرت بیگم صاحبہ نے بتایا:۔اپنی آمین مجھے اچھی طرح یاد ہے، میں نے گوٹے والے کپڑے پہنے ہوئے تھے ، میرے ایک طرف منجھلے بھائی ( حضرت مرزا بشیر احمد صاحب) اور دوسری طرف چھوٹے بھائی (حضرت مرزا شریف احمد صاحب ) بیٹھے تھے۔سامنے آلتی پالتی مار کر میاں عبدالرحمن خان بھی آکر بیٹھ گئے۔“ جب میری شادی ہو گئی تو میاں (حضرت نواب محمد علی خان صاحب) مزاقاً کہا کرتے تھے تمہارا پہلا تعارف میاں عبدالرحمن خان صاحب نے