مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 83
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 83 دیکھا اور دل پر اثر ہے کہ آپ کی آواز ہے۔بچپن کا سب سے پہلا خواب جو مجھے یاد ہے وہ یہ تھا کہ ایک چاند چکر لگارہا ہے اور مجھ سے باتیں کرتا ہے۔چاند نے کہا اللہ پر توکل کرو۔دن کے وقت میں نے مبارک احمد کو بتایا کہ چاند نے مجھ سے باتیں کیں۔ایک دن مبارک کھلونوں سے کھیل رہا تھا اور اُن سے باتیں بھی کر رہا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے فرمایا:۔و ان سے کیا با تیں کرتے ہو یہ تو سنتے ہی نہیں“ مبارک نے اس پر کہا:۔" آپا سے تو چاند باتیں کرتا ہے“۔اُس پر حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے استفسار فرمایا تو پھر میں نے اپنا خواب سنایا آپ علیہ السلام نے اُسی وقت اپنی ایک چھوٹے سائز کی الہامات اور رویا کی کاپی میں لکھ لیا تھا۔میں نے خواب میں دیکھا میں خواب میں اوپر کے صحن میں کھڑی تھی) کہ ہمارے صحن کا کنواں لبالب پانی سے بھرا ہے اور ایک جوان نوعمر (جس کی پشت سے بڑے بھائی ہی معلوم ہوتے تھے ) تیز تیز اس کنویں کے گرد گھوم رہا ہے اور اُس کی زبان پر اونچی آواز سے یہ الفاظ جاری ہیں