مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 79
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 79 ” جب مجھے تم کرایا جاتا ہے گویا ایک طلسم کا سا کارخانہ ہے کہ تیم کر چکتا ہوں اور اُس بستر سے مجھے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور ایک صاف لیے بیچے ہوئے کسان کے گھر میں نماز پڑھتا ہوں جہاں میں نے سلام 66 پھیرا اور پھر دیکھتا ہوں کہ اپنے بستر پر ہوں اور تم سب گرد موجود ہو۔“ یہ بات پورے ہوش میں مجھے انہوں نے بتلائی۔پہلے ایک دو بار میں نے اُس کے ویسے ہی سمجھا کہ بیماری میں دماغ پر اثر مگر ایک دن پورے ہوش میں پھر سب سنایا۔اور یہ بھی کہا:۔میں نے پہلے دو بار تم کو بتانا چاہا مگر تم نے ٹھیک سُنا نہیں ، تم شاید ہذیانی بجھتی تھیں ،مگر حقیقت یہ ہے، میرے ساتھ یہی عجیب معاملہ ہورہا ہے کہ جہاں تمیم کی تھیلی پر ہاتھ مارا اور میں یہاں سے غائب ہوتا ہوں اور جہاں سلام پھیرا اور پھر یہاں بستر پر آن موجود ہوتا ہوں۔واللہ اعلم یہ کیا معاملہ تھا۔66 وفات سے دو تین روز پہلے کی بات ہے کہ ہم آپ کے پاس بیٹھے وو تھے آپ کی طبیعت بہت خراب تھی ، آپ نے فرمایا کہ " مودود کو کیوں مارا ہے؟ کہا کہ اسے کسی نے نہیں مارا۔“ کہا۔" اس کو میرے پاس لاؤ۔“ آپ کے فرمانے پر عزیز کو بلایا گیا، اب معلوم ہوا کہ واقعی اُس کی والدہ