محسنات — Page 223
223 اسی طرح لجنہ ہنوور کی سترہ (17) ممبرات نے تمہیں ہزار (30,000) مارک سو (100) بیوت کی تحریک میں وعدہ جات لکھوائے۔تاریخ لجنہ جرمنی صفحہ 46-47) لجنہ شمٹن کی 26 ممبرات نے بتیس ہزار (32,000) مارک کے وعدے سو ( بیوت ) کی تحریک میں لکھوائے۔تاریخ لجنہ جرمنی صفحه 76-77) علی ھذ القیاس ہر مجلس کی ہر ممبر نے بڑھ چڑھ کر اللہ تعالیٰ کے گھر بنانے کے لئے مالی قربانی کی۔لجنہ جرمنی بڑی تیزی سے منظم ہوئی اس کی ایک سو آٹھ شاخیں ہیں۔( تاریخ لجنہ جرمنی صفحه 304) اسی طرح یورپین مراکز کے لئے لجنہ کی ہر مجلس نے قابل تقلید قربانیوں کا مظاہرہ کیا۔خواتین نے اپنے پورے پورے زیورات کے سیٹ اس عظیم مقصد کے لئے پیش کر دئیے۔مثلاً تاریخ لجنہ جرمنی کے صفحہ 121 پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاں ممبرات نے یورپین مراکز کے لئے نقد رقوم دی ہیں وہاں ایک بہن کے نام کے سامنے طلائی ہار۔کانٹے ، نتھے ، ٹیکا ، انگوٹھیاں دو عدد اور دوسری بہن کے نام کے سامنے بڑی چوڑیاں چار عدد کانٹے ایک جوڑی انگوٹھیاں دو عدد لونگ ایک عدد درج ہے۔اسی طرح صفحہ 313 تا 323 تک اُن ممبرات کے نام درج ہیں جنہوں نے مختلف اوقات میں مختلف تحریکات کے مواقع پر اپنے زیورات پیش کئے۔اور ہر ممبر نے دو دو چار چار زیورات دیئے ہیں۔کل 141 نام درج ہیں کم از کم چھ سات سو زیورات ہیں جن میں بھاری زیور مثلاً کڑے اور چار چار چھ چھ چوڑیاں بھی ہیں۔مالی قربانیوں کے ذکر کے تسلسل میں سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 2 / جون 1990 ء کو لجنہ اماء اللہ جرمنی سے ہمقام ناصر باغ خطاب