محسنات

by Other Authors

Page 224 of 286

محسنات — Page 224

224 فرمایا۔اس خطاب کا ایک اقتباس اس باب کے اختتام پر پیش کیا جاتا ہے۔آپ نے فرمایا:- قرآن کریم کے تابع ( دینِ حق ) نام ہے دو قسم کی قربانیوں کا۔جانی قربانی اور مالی قربانی۔قرآن کریم فرماتا ہے: اَنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ۔خدائے تعالیٰ نے جنت کے بدلے میں تم سے تمہاری جانیں بھی خرید لی ہیں اور تمہارے اموال بھی خرید لئے ہیں۔آپ وہ مثالیں ہیں جنہوں نے اگلے سوسال کی ضمانت دینی ہے۔آپ وہ مائیں ہیں جنہوں نے یہ بتانا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی ایسی تربیت کریں گی اور اس طرح اُن کے ذہنوں میں یہ ان مٹ سُنَّت الانبیاء نقش کر دیں گی کہ وہ اس بات کو کبھی بھلا نہ سکیں وہ انہیں راستوں پر گامزن رہیں یہاں تک کہ اگلی صدی آجائے اور پھر اگلی صدی کے سر پر کھڑا ہونے والا خلیفہ اُس وقت کی ماؤں کو یاد کرائے گا کہ دو سو سال تم نے بڑی وفا کے ساتھ انبیاء کے نقوشِ قدم کی پیروی کی ہے ان کو چومتے ہوئے تم آگے بڑھو اٹھو! اور اگلی صدی کی ضمانت دو۔اور اے دوسری صدی میں پیدا ہونے والی ماؤں ! تم اس جھنڈے کو اگلی نسل کے لئے آگے بڑھا دو اور یہ ضمانت دو کہ تم ایسی تربیت کروگی کہ ان پاکیزہ اسباق کو تمہاری نسلیں کبھی نہیں بھولیں (ماخوز از تاریخ لجنہ جرمنی صفحه 290)